یعنی اللہ تعالیٰ بوڑھی عورتوں کو نئے سرے سے کنوارا پن عطا کرے گا جیسا کہ بوڑھے مردوں کو دوبارہ جوانی سے نوازے گا۔ حدیث میں آیا ہے کہ دنیا کی عورتوں کو ان کی عبادات اور اطاعت کی وجہ سے جنت کی حوروں پر فضیلت حاصل ہو گی۔ مومن عورتیں بھی جنت میں مردوں کی طرح داخل ہوں گی۔ اگر دنیا میں ایک عورت نے کئی مردوں سے شادی کی ہو گی اور وہ جنت میں داخلے کی حقدار ہو گی تو اسے ان میں سے کسی ایک خاوند کے انتخاب کا حق حاصل ہو گا، وہ ان میں سے با اخلاق شخص کا انتخاب کرے گی۔ شیخ ابن جبرین
اخلاص و ریاکاری
سوال 21: اکثر یوں ہوتا ہے کہ انسان کسی نیک کام کا ارادہ کرتا ہے، پھر شیطان اس کے دل میں یہ وسوسہ ڈال دیتا ہے کہ تو یہ کام ریاء کاری، شہرت اور دکھلاوے کے لیے کرنا چاہتا ہے، اس طرح شیطان ہمیں ایک نیک کام سے دور کر دیتا ہے ایسی چیزوں سے کیسے بچا جائے؟
جواب: یہ شیطانی وساوس ہیں ان سے بچنے کے لیے(اعوذ باللّٰه من الشيطان الرجيم)پڑھنا چاہیے اور پھر نیکی کے کام میں لگ جانا چاہیے۔ ایسے خیالات کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیے جو انسان کو نیکی سے روکتے ہوں۔ جب انسان تعوذ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام شیطانی کوششیں غارت ہو جائیں گی۔(ان شاءاللہ)
شیخ محمد بن صالح عثیمین
عید الام(جشن مادر)منانے کا حکم
سوال: ہمارے ہاں ہر سال اکیس مارچ کو ایک خصوصی جشن منایا جاتا ہے جس کا نام عید الام(جشن مادر)ہے اس جشن میں سب لوگ شریک ہوتے ہیں۔ کیا یہ حلال ہے یا حرام؟
جواب: شرعی عیدوں کے علاوہ تمام عیدیں ایسی بدعت ہیں جن کا سلف صالحین میں نام و نشان تک نہ تھا۔ بلکہ بسا اوقات تو ان کا آغاز غیر مسلموں کے ہاتھوں ہوا، لہذا ایسی عیدیں منانا بدعت کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے ساتھ مشابہت بھی ہے۔ شرعی عیدیں مسلمانوں کے ہاں معروف ہیں اور وہ ہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ اور جمعۃ المبارک۔ ان تین عیدوں کے علاوہ اسلام میں کسی اور عید کا
|