اس میں شرط یہ ہے کہ عورت نے آگے نکاح نہ کیا ہو، ورنہ وہ اس سے محروم ہو جائے گی
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
اشکال و تصاویر والے سونے کی فروخت کا حکم
سوال 43: ایسے سونے کو فروخت کرنے کا کیا حکم ہے جس پر مختلف قسم کی شکلیں اور تصویریں مثلا تتلی یا سانپ کا سر وغیرہ بنے ہوں؟
جواب: سونے چاندی کے ایسے زیورات جن پر حیوانات کی تصویریں بنی ہوں، ان کا خریدنا، پہننا اور فروخت کرنا سب کچھ حرام ہے، اس لیے کہ مسلمان پر تو تصاویر کا مٹانا اور انہیں زائل کرنا واجب ہے، جیسا کہ ابو الھیاج سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا:
(أَلا أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَنْ لَا تَدَعَ تِمْثَالا إِلا طَمَسْتَهُ، وَلا قَبْرًا مُشْرِفًا إِلا سَوَّيْتَهُ)(صحیح مسلم)
’’ کیا میں تجھے اس کام کے لیے نہ بھیجوں جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا وہ یہ کہ ہر تصویر کو مٹا دے اور ہر اونچی قبر کو برابر کر دے۔‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:(إِنَّ الْمَلائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ)(متفق علیہ)
’’ جس گھر میں تصویر ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔‘‘
اس بناء پر مسلمانوں پر ایسے سونے کی خرید و فروخت اور استعمال سے بچنا واجب ہے۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
حد سے بڑھے ہوئے دانتوں کا نکالنا
سوال 44: دانتوں کے نکالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حد سے بڑھے ہوئے دانتوں کے نکلوانے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ ایسے دانت چہرے کی بدنمائی اور انسان کے لیے کوفت کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح ریتی وغیرہ سے انہیں برابر کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ لیکن ان میں فاصلہ پیدا کرنا اور انہیں باریک کرنا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ
|