Maktaba Wahhabi

344 - 358
دوران حیض مہندی لگانا سوال 41: دوران حیض مہندی لگانے کا کیا حکم ہے؟ کیا جب تک مہندی کا رنگ ہاتھوں پر رہے اسے نجاست سمجھا جائے گا؟ جواب: عورت کے لیے دوران حیض ہاتھوں پر مہندی لگانا جائز ہے، اس لیے کہ اس کا بدن پاک ہے، اسی لیے تو حائضہ عورت سے مصافحہ کرنا بھی جائز ہے۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بعد پانی پیا جبکہ وہ حیض سے دوچار تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے منہ رکھنے والی جگہ پر اپنا منہ رکھتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے(جب کپڑا پکڑانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے اپنے حیض کا ذکر کیا تھا)فرمایا: (إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدَكِ)(رواہ مسلم و کتاب الحیض 11) ’’ تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘ مہندی پاک ہے، پاک جگہ پر لگائی جاتی ہے اس میں منع والی کوئی بات نہیں۔ …شیخ ابن جبرین… مطلقہ عورت کی میراث سوال 42: خاوند نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، وہ عدت گزار رہی تھی یا گزار چکی تھی کہ اچانک خاوند کا انتقال ہو گیا۔ کیا اس صورت میں عورت خاوند کے ترکہ کی وارث بن سکتی ہے؟ جواب: اگر مطلقہ عورت کا خاوند عدت کے دوران مر گیا تو یہ طلاق دو حال سے خالی نہیں۔ یا تو وہ طلاق رجعی ہو گی یا غیر رجعی۔ اگر طلاق رجعی ہے تو عورت اختتام عدت تک بیوی کے حکم میں ہے وہ خاوند کی وفات کے بعد طلاق کی عدت سے وفات کی عدت میں منتقل ہو جائے گی۔ طلاق رجعی یہ ہے کہ خاوند بیوی کو دخول کے بعد بغیر معاوضہ دئیے پہلی یا دوسری طلاق(خلع نہیں)دے دے اس دوران اگر اس کا خاوند فوت ہو جائے تو وہ اس کی وارث ہو گی۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ ۚ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ إِن كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذَٰلِكَ إِنْ أَرَادُوا
Flag Counter