(لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا۔ يعنى الصلاة فى الجماعة۔ إِلَّا مُنَافِقٌ مَعْلُومُ النِّفَاقِ)(صحیح مسلم)
’’ ہم دیکھتے تھے کہ نماز باجماعت سے صرف خالص منافق ہی پیچھے رہتے تھے۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
(إِنَّ الْعَهْدَ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلاَةُ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ)(سنن ترمذی رقم 2623، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ رقم 1079، مسند احمد 5؍346، مستدرک الحاکم 1؍7 سنن الدارمی، السنن الکبری للبیہقی 3؍366، مصنف ابن ابی شیبہ 11؍34 و صحیح ابن حبان، رقم 1454)
’’ ہمارے اور کفار و مشرکین کے مابین صرف نماز ہی حد فاصل ہے، جس نے نماز کو چھوڑ دیا اس نے یقینا کفر کیا۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور ارشاد یوں ہے:
(بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ وَالشِّرْكِ تَرَكُ الصَّلَاةِ)(صحیح مسلم)
’’ مسلمان اور کفر و شرک کے درمیان ترک نماز کا فاصلہ ہے۔‘‘
اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز باجماعت کا ترک کرنا کلیتا نماز ترک کرنے کا پیش خیمہ ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سب کی ہدایت اور توفیق کے لیے دعاگو ہیں۔
…شیخ ابن اب باز…
عیسائی شخص کا مسلمان خاتون سے شادی کرنا
سوال 8: مسلمان خاتون سے عیسائی مرد کے شادی کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟ اور اگر ان سے بچے ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: عیسائی شخص کا مسلمان خاتون سے نکاح باطل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
(وَلَا تُنكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا)(البقرۃ2؍221)
’’ اور مشرکین سے(اپنی)عورتوں کا نکاح نہ کرو، یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں۔‘‘
نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
(لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ)(الممتحنہ60؍10)
|