نہیں اتاری، اور اس کو بھی کہ تم اللہ کے ذمے ایسی بات جھوٹ لگا دو جس کی تم کوئی سند نہیں رکھتے۔‘‘
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بارے میں علم کے بغیر گفتگو کرنے کو سنگین تر قرار دیا ہے جو کہ اس کی سنگین حرمت اور اس پر مرتبہ خطرات کی شدت کی دلیل ہے۔ ایک جگہ پر ارشاد باری ہے:
﴿ قُلْ هَـٰذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّٰهِ ۚ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي ۖ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴾(یوسف 12؍108)
’’(اے نبی!)آپ فرما دیجئے میری راہ یہی ہے میں اور میرے فرماں بردار اللہ کی طرف بلا رہے ہیں پورے یقین اور اعتماد کے بعد اور اللہ تعالیٰ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے ایک اور مقام پر اس بات سے آگاہ فرمایا ہے کہ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے گفتگو کرنا ان چیزوں میں سے ایک ہے جن کا شیطان حکم دیتا ہے:
﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿١٦٨﴾ إِنَّمَا يَأْمُرُكُم بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴾(البقرۃ 2؍168-169)
’’ اے لوگو! زمین میں جتنی چیزیں حلال اور پاکیزہ موجود ہیں ان میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ وہ تو تمہیں بس برائی اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے، اور اس بات کا بھی کہ تم اللہ پر ایسی باتیں گھڑ لو جن کا تمہیں علم نہیں۔‘‘
میں اپنے لیے اور آپ کے لیے اللہ تعالیٰ سے توفیق، ہدایت اور صلاح کی دعا کرتا ہوں۔
…شیخ ابن اب باز…
داماد سے پردہ کرنے کا حکم
سوال 13: بعض عورتیں اپنے داماد سے پردہ کرتیں ہیں اور ان سے مصافحہ نہیں کرتیں۔ کیا ان کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب: داماد سسرالی رشتے داری کی وجہ سے اس عورت کے محرم رشتوں میں سے ہے، اس بنا پر
|