Maktaba Wahhabi

232 - 358
کی بیوہ پر عدت لازم ہے؟ جواب: جس عورت کا خاوند عقد نکاح کے بعد دخول سے قبل فوت ہو جائے اس پر سوگ منانا واجب ہے، اس لیے کہ عورت صرف عقد نکاح سے بیوی بن جاتی ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: (وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ۖ)(البقرۃ 2؍234) ’’ اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں، وہ بیویاں اپنے آپ کو چار ماہ اور دس دن روکے رکھیں۔‘‘ نیز اس لیے بھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَا تَحِدُّ امْرَأَةٌ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا)(صحیح البخاری و صحیح مسلم) ’’ کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے سوائے خاوند کے کہ اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے۔‘‘ اور اس لیے بھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بروع بنت واشق نامی عورت، جس کے خاوند نے اس سے نکاح کیا اور وہ دخول سے پہلے ہی فوت ہو گیا تھا، کے متعلق فیصلہ فرمایا کہ اس پر عدت گزارنا لازم ہے اور وہ وراثت کی حقدار بھی ہو گی۔ ۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔ دوران عدت عورت کا فون سننا اور جواب دینا سوال 9: ابتسام بنت ناصر ایک ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کرتی ہے جو خاوند کی وفات پر عدت گزار رہی ہے کیا وہ ٹیلی فون کا جواب دے سکتی ہے جبکہ اسے یہ معلوم نہ ہو کہ فون کرنے والا مرد ہے یا عورت؟ نیز دوران عدت عورت پر کیا کچھ واجب ہے؟ جواب: عدت کے دوران عورت پر زیبائشی لباس زیب تن کرنا، زیورات پہننا، خضاب لگانا اور خوبصورتی کے لیے سرمہ لگانا وغیرہ ناجائز ہے۔ ان اشیاء سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ وہ خوشبو اور عطر وغیرہ استعمال نہیں کر سکتی ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر نہیں جا سکتی۔ اجنبی مردوں کے سامنے نہیں آ سکتی، ہاں وہ گھر کے اندر اور اس سے ملحقہ حصوں میں چل پھر سکتی ہے، گھر کی چھت پر چڑھ سکتی
Flag Counter