’’ یقینا میری امت کے کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو زنا، شراب، ریشم اور آلات لہو و لعب کو حلال سمجھیں گے۔‘‘
یعنی وہ بدکاری(زنا)کرنے، شراب پینے اور ریشم پہننے کو حلال سمجھیں گے حالانکہ وہ تو مرد ہیں ان کے لیے ریشم پہننا حرام ہے۔ المعازف سے مراد گانے بجانے کے آلات ہیں۔ اس بنا پر میری مسلمان بھائیوں کو نصیحت ہے کہ وہ گانے اور موسیقی سے پرہیز کریں اور ان لوگوں کے دھوکے میں نہ آئیں جنہوں نے اس کے جواز کا فتویٰ دیا ہے، اس لیے کہ اس کی تحریم کے دلائل واضح اور صریح ہیں۔ باقی رہا ایسے پروگراموں کو دیکھنا جن میں عورتوں کا کردار ہو تو یہ بھی حرام ہے۔ وہ جب تک فتنہ کا باعث بنتی رہیں گی ایسے پروگرام حرام رہیں گے۔ ایسے پروگراموں اور عورتوں سے تعلق عام طور پر نقصان دہ ہی ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ اگر عورت یا مرد ایک دوسرے کو نہ بھی دیکھیں تب بھی نقصان دہ ہے، کیونکہ ایسے پروگراموں کے عمومی مقاصد میں اخلاقی طور پر معاشرے کا نقصان سرفہرست ہوتا ہے۔ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس کے شر سے محفوظ رکھے اور مسلم حکمرانوں کی اصلاح فرمائے۔(آمین)
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
عورت کا دستانے پہن کر مصافحہ کرنا
سوال 63: کیا فطری منظر کے سامنے نماز پڑھنا جائز ہے؟ اگر عورت دستانے پہن کر مرد سے مصافحہ کرے تو کیا وہ گناہ گار ہو گی؟
جواب: کسی خاتون کے لیے غیر محرم مردوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ اس نے دستانے ہی کیوں نہ پہن رکھے ہوں اور اگرچہ وہ آستین یا عباء کے پیچھے ہی سے مصافحہ کیوں نہ کرے، یہ مصافحہ ہی ہے اگرچہ وہ پردے کے پیچھے سے ہو رہا ہو۔ اگر فطری منظر تصویری ہو اور نمازی کے دھیان کو مشغول کر دے تو ایسے منظر کے سامنے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
ہسپتال میں اختلاط
سوال 64: میں ایک ہسپتال میں کام کرتا ہوں، میرا کام کچھ اس نوعیت کا ہے جو ہمیشہ اجنبی(غیر
|