Maktaba Wahhabi

866 - 868
بڑھ کر ہوا۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے میں پاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں مردوں کو حورعین انتہائی حسن و جمال والی عورتوں کی خوش خبری دی ہے۔تو کیا عورت کے لیے آخرت میں اس شوہر کے علاوہ کوئی دوسرا شوہر نہیں ہو گا؟ اور جنت کی اکثر نعمتوں کا حوالہ مومن مردوں کے لیے ہے،تو کیا مومن عورتوں کا حصہ مردوں کی نسبت کم ہو گا؟ جواب:آخرت کا ثواب مردوں اور عورتوں سب کے لیے برابر ہے،جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ (آل عمران:3؍195) "بلاشبہ میں تم میں سے کسی بھی عمل کرنے کا عمل ضائع نہیں کروں گا،خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔" اور فرمایا: مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ (النحل:16؍97) "جس کسی نے بھی صالح عمل کیا،وہ مرد ہو یا عورت،اور مومن ہوا تو ہم اسے انتہائی پاکیزہ زندگی دیں گے۔" اور فرمایا: وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَـٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ (النساء:4؍124) "اور جس نے بھی نیک عمل کیے،وہ مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوا تو یہ سب جنت میں داخل ہوں گے۔" اسی طرح سورہ احزاب کی طویل آیت ہے: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ۔۔۔۔الی قولہ۔۔۔۔۔أَعَدَّ اللّٰهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا﴿٣٥﴾(الاحزاب:33؍35) "بلاشبہ اسلام لانے والے مرد اور اسلام لانے والی عورتیں،ایمان دار مرد اور ایمان دار عورتیں ۔۔اللہ تعالیٰ نے ان سب کے لیے بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔ اور ان سب کے لیے داخلہ جنت کی خوشخبری ہے: هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ (یس:36؍56) "وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں ہوں گے۔"
Flag Counter