Maktaba Wahhabi

859 - 868
اس کا صدقہ صحیح ہو گا؟ جواب:اگر وہ ہبہ قبضہ میں نہیں لیا گیا تھا،حتیٰ کہ اس کی وفات ہو گئی تو ائمہ اربعہ کے مشہور قول کے مطابق اس کا یہ ہبہ باطل ہو جائے گا۔اور اگر وہ قبضے میں دے چکی تھی تو اس کا یہ عمل یعنی صرف ایک شخص کے لیے ہبہ خاص کرنا جائز نہیں،بلکہ یہ اس کے اور دوسرے بھائیوں کے درمیان مشترک ہو گا۔ اگر صدقہ کیا گیا مال صدقہ کرنے والے کے قبضے ہی میں ہو،حتیٰ کہ اس کی وفات ہو جائے تو باتفاق ائمہ ان کے مشہور قول کے مطابق وہ صدقہ باطل ہو جاتا ہے۔اگر کوئی حاکم اسے ثابت بھی کرے،تو اس کا یہ فیصلہ اس کو صحیح نہیں کر سکتا جبکہ دوسرے وارث موجود ہوں تو اس صورت میں کوئی صاحب علم اس طرح کا فیصلہ نہیں دے سکتا،سوائے اس کے کہ مسئلہ کی شکل ہی کوئی اور ہو۔ اگر صاحب صدقہ نے اپنا صدقہ اس شخص کے حوالے کر دیا ہو جسے وہ دینا تھا،تو علماء کے نزدیک معروف ہے کہ یہ صدقہ اسی صورت میں درست ہو گا جب اس کی کوئی اور اولاد نہ ہو۔اگر اس کی اور اولاد بھی ہو تو ضروری ہے کہ انہیں بھی اسی طرح کا صدقہ دے ورنہ اسے واپس لینا واجب ہو گا۔ صحیح احادیث میں آیا ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے ایک غلام بطور عطیہ عنایت کیا تو میری والدہ عمرہ بنت رواحہ رضی اللہ عنہا نے کہا:میں اس کے لیے اس وقت تک راضی نہیں ہو سکتی جب تک کہ آپ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ نہ بنا لیں جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نے میرے والد سے دریافت فرمایا:کیا تیرے اور بچے ہیں؟ کہا کہ ہاں۔فرمایا:"تو کیا تو نے سب کو اسی طرح کا مال دیا ہے جو اسے دیا ہے؟" کہا کہ نہیں۔آپ نے فرمایا:"اس پر کسی اور کو گواہ بنا لو۔"[1] دوسرے الفاظ یوں ہیں:"مجھے گواہ نہ بناؤ،میں ظلم پر گواہ نہیں بن سکتا،اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنی اولادوں میں عدل کیا کرو۔" چنانچہ وہ اس نے لوٹا لیا۔واللہ اعلم۔(امام ابن تیمیہ) سوال:ایک عورت کا بیٹا فقیر ہے،اس کے اور بچے بھی ہیں جو چھوٹے ہیں۔وہ اس قدر محتاج ہے کہ ماں کو اس کے لیے اپنا زیور دینا پڑا ہے کہ وہ زیور رہن دے کر قرض لے لے۔کیا وہ عورت ایسا کر سکتی ہے؟ اور کیا رہن لینے والا حسن عادت اس رہن کا مالک بن سکتا ہے اور پھر فروخت بھی کر سکتا ہے؟ جواب:عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ اپنی اولاد میں سے کسی ایک بچے کو عطیہ اور ہدیہ دے یا محض محبت میں آ کر کچھ دے،جبکہ سب ہی ضرورت مند ہوں۔اس میں یہ بھی ہے کہ ماں کے لیے روا نہیں کہ کسی ایک کو اپنا مال دے کہ وہ اسے رہن رکھ دے۔ہاں اگر وہ (بیٹا) اپنی ذات اور اپنے چھوٹے بھائیوں (اپنی ماں کی اولاد) کے
Flag Counter