Maktaba Wahhabi

803 - 868
"اللہ کا پسندیدہ دین اسلام ہی ہے۔" اور ضروری ہے کہ آپ علم و بصیرت کے ساتھ گفتگو کریں۔کیونکہ علم کے بغیر اللہ تعالیٰ اور اس کے دین میں کچھ کہنا بہت بڑا گناہ ہے۔اللہ عزوجل کا فرمان ہے: قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَن تُشْرِكُوا بِاللّٰهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴿٣٣﴾(الاعراف:7؍33) "کہہ دیجیے کہ میرے رب نے ان تمام فحش باتوں کو حرام کیا ہے جو علانیہ ہوں اور پوشیدہ ہو،اور ہر گناہ کی بات کو،اور ناحق کسی پر ظلم کرنے کو،اور اس بات کو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کی اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی،اور اس بات کو بھی کہ تم لوگ اللہ کے ذمے ایسی بات لگا دو جس کی تم سند نہ رکھتے ہو۔" اس آیت کریمہ میں اللہ عزوجل نے علم کے بغیر بات کرنے کو سب سے بڑھ کر قرار دیا ہے،اور یہ دلیل ہے کہ اس کی حرمت بڑی سخت اور اس کے نتائج خطرناک ہیں اور فرمایا: قُلْ هَـٰذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّٰهِ ۚ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي ۖ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ﴿١٠٨﴾(یوسف:12؍108) "کہہ دیجیے کہ میری راہ یہی ہے،میں اور میرے فرمانبردار،پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ،اللہ کی طرف بلا رہے ہیں،اور اللہ پاک ہے،اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔" سورہ بقرہ میں اللہ عزوجل نے بتایا ہے کہ علم کے بغیر اللہ تعالیٰ کے متعلق کچھ کہنا،ایسا کام ہے جس کا حکم شیطان دیتا ہے۔فرمایا: يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ﴿١٦٨﴾إِنَّمَا يَأْمُرُكُم بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴿١٦٩﴾(البقرۃ:2؍168۔169) "لوگو!زمین میں جو بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو،اور شیطانی راہ پر نہ چلو،وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔وہ تمہیں صرف برائی اور بے حیائی کا اور اللہ تعاالیٰ پر ان باتوں کے کہنے کا حکم دیتا ہے جن کا تمہیں علم نہیں۔" میں اللہ عزوجل سے اپنے لیے اور آپ کے لیے توفیق و ہدایت کی دعا کرتا ہوں۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا کسی مسلمان خاتون کے لیے جائز ہے کہ اپنے بال وغیرہ غیر مسلم خاتون کے سامنے ظاہر کرے،
Flag Counter