Maktaba Wahhabi

801 - 868
ہے۔اس لیے انہیں تنگ اور فٹ لباس یا عریاں لباس پہننے میں کوئی جھجھک نہیں آتی،کہ اس میں سے ان کا سینہ یا بازو نمایاں ہوں؟ جواب:ایک مسلمان عورت کو باوقار اورباحیا ہونا چاہیے اور یہ کہ وہ اپنی دوسری مسلمان بہنوں کے لیے عمدہ نمونہ ثابت ہو،اور اس کے جسم سے عورتوں کے سامنے وہی کچھ ظاہر ہونا چاہیے جو باوقار اور دینی آداب کی پابند خواتین اپنی مجلسوں میں ظاہر کرتی ہیں۔یہی ان کے لائق ہے اور اسی میں احتیاط ہے۔کیونکہ جسم کے جن حصوں کے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی،ان کو نمایاں اور عریاں کرنے میں غفلت کا نتیجہ بالکل ہی بے پردگی کی صورت میں سامنے آئے گا۔(صالح بن فوزان) سوال:کیا عورتوں کو فٹ بال کھیلنا اور اسی طرح کے مقابلوں میں حصہ لینا جائز ہے؟ جواب:جس انداز سے آج کل مرد کھیلتے ہیں اس طرح سے ان عورتوں کو کھیلنا جائز نہیں ہے۔ہاں اگر مرد پاس نہ ہوں اور نہ کوئی انہیں دیکھ رہا ہو نہ سن رہا ہو تو جائز ہو سکتا ہے۔لیکن اگر مرد سامنے ہوں تو قطعا حرام ہے،اس سے روکنا ضروری ہے۔(محمد بن ابراہیم) سوال:کیا عورت،دوسری عورتوں اور اپنے محرم مردوں کے سامنے اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟ جواب:جمہور علماء کے قول کے مطابق عورتوں کے سامنے وہ پلا سکتی ہے۔ان کے نزدیک ایک عورت کے لیے دوسری عورت کے لیے لازمی قابل ستر حصہ یعنی "عورہ" ناف سے گھٹنے تک ہے۔ اور دوسرا قول دلیل کے اعتبار سے زیادہ قوی ہے کہ اس کے سامنے اگر مسلمان عورتیں ہوں یا اہل کتاب کی عورتیں تو اتنا ہی حصہ ظاہر کرے جو ضروری ہے۔اگر ضروری نہ ہو تو عورتوں یا محرم مردوں یا اہل کتاب کی عورتوں کے سامنے بھی سینہ کھولنا جائز نہیں۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:میرا بھائی ٹینس کھیلتا ہے،اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ حرام ہے؟ جواب:یہ کھیل کھیلنا حلال ہے اور جو آپ نے سنا درست نہیں۔کسی صحابی سے اس کی ممانعت یا ناجائز ہونا ثابت نہیں ہے۔اور ایسی چیزوں کا اصل حکم حلال ہونا ہی ہے اور ورزش کے لیے اس طرح سے کچھ کھیلنا جائز ہے۔کیونکہ اس سے بدن کو راحت ملتی ہے،خون گردش کرتا ہے اور سستی اور تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔الغرض اس میں ممانعت والی کوئی بات نہیں۔یہ کوئی حرام یا مکروہ نہیں ہے۔(محمد بن ابراہیم) سوال:بعض مقامات پر نہانے کے تالاب (سوئمنگ پول) بنے ہوتے ہیں جو مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ان میں نہانے کے لیے عورت کو بڑا مختصر لباس پہننا ہوتا ہے۔جس سے صرف "عورہ غلیظہ" ہی مستور ہوتی ہے اور وہاں صرف عورتیں ہی ہوتی ہیں۔یہ دوسری عورتوں کو اور دوسری عورتیں اسے اس حالت میں دیکھتی ہیں۔تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور ایسے ہی مردوں کے لیے کیا حکم ہے؟
Flag Counter