Maktaba Wahhabi

719 - 868
علاوہ ازیں وجوب حجاب اور غیر محرموں کے سامنے بے حجابی کی حرمت کے عمومی دلائل کا یہی تقاضا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں والدہ یا کسی اور کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:ہمارا گھرانہ بہت بڑا ہے اور سکول،بازار یا عزیز رشتہ داروں کے ہاں جانا ہو تو ڈرائیور ہی ہمیں پہنچا کے آتا ہے۔سو ہمارا اس ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں سوار ہونے کا کیا حکم ہے جبکہ شہر میں جانا ہو یا شہر سے باہر بھی،اور ہمارے ساتھ کوئی اور مرد بھی نہیں ہوتا؟ جواب:ڈرائیور کے ساتھ سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،بشرطیکہ عورتیں دو یا زیادہ ہوں،اور ان میں کوئی شک و شبہ والی بات بھی نہ ہو تو سکول وغیرہ جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اگر کسی مرد کی معیت اور رفاقت حاصل ہو تو بہت ہی بہتر ہے،مگر واجب نہیں ہے۔بلکہ کوئی ایسی کیفیت کافی ہے جس سے "خلوت" کے معنی دور ہو جاتے ہوں اور وہ کسی دوسری عورت کی موجودگی یا ڈرائیور کے علاوہ کسی اور مرد سے حاصل ہو جاتا ہے،بشرطیکہ ان میں شک و شبہ والی کوئی بات نہ ہو۔وجہ یہ ہے کہ ہر وقت محرم کا میسر آنا بھی محال ہوتا ہے۔ہاں اگر کوئی فاصلہ ایسا ہوجسے "سفر" سے تعبیر کیا جاتا ہو تو اس صورت میں محرم کی معیت لازمی ہے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے "کوئی عورت محرم کے بغیر سفرنہ کرے۔" اور عورت کو اس دوران میں حجاب کرنا ازحد ضروری ہے اور اسباب فتنہ سے بچنا چاہیے تاکہ ان کے مابین کوئی خرابی نہ ہو جائے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا عورت بھی صلہ رحمی کے احکام کی پابند ہے؟ جواب:ہاں،عورتیں مردوں ہی کی طرح ہیں (کس طرح مرد صلہ رحمی کے مکلف اور پابند ہیں،عورتیں بھی ہیں) اور خیال رہنا چاہیے کہ یہ شریعت جنوں،انسانوں،مردوں،عورتوں،غلاموں اور آزادسب کے لیے ہے،ان میں سے کوئی مستثنیٰ نہیں ہےسوائے اس بات کے جو کسی دلیل سے ثابت ہو۔اور کہیں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ عورت شادی ہو جانے کے بعد صلہ رحمی نہیں کر سکتی۔بلکہ صحیحین میں حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قطع رحمی کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔" (2) اور آپ کو اللہ عزوجل کا یہ فرمان بھی پیش نظر رکھنا چاہیے: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴿٢٢﴾أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ﴿٢٣﴾(محمد:47؍22۔23) "پھر تم لوگوں سے کیا بعید ہے کہ اگر تم حاکم بن جاؤ تو زمین پر فساد کرنے لگو اور قطع رحمی کرنے لگو۔یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی،انہیں بہرا کر دیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا۔" الغرض عورت بھی صلہ رحمی کی پابند ہے،اور اس کے شوہر پر واجب ہے کہ اپنی اہلیہ کو یہ فریضہ سر انجام دینے
Flag Counter