Maktaba Wahhabi

577 - 868
چوڑیاں وغیرہ۔ 5۔سرمے اور مہندی کے استعمال سے بھی باز رہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عدت وفات میں خاتون کو ان امور سے منع کیا ہے۔ ایسی عورت کے لیے جائز ہے کہ جب چاہے غسل کر سکتی ہے اور نہانے کے لیے صابن یا بیری کے پتے استعمال کر سکتی ہے۔اپنے اقارب وغیرہ سے گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اپنے عزیزوں کی مجلس میں بیٹھ سکتی ہے،اور کھانا چائے وغیرہ سے ان کی تواضع بھی کر سکتی ہے۔گھر کے تمام کام جو گھر کے اندر ہوتے ہیں دن رات میں ہر وقت سر انجام دے سکتی ہے،مثلا گھر کی صفائی،کپڑے دھونا،جانوروں کا دودھ دوہنا وغیرہ،وہ تمام کام جو عام عورتیں گھروں میں سر انجام دیتی ہیں۔اور اس کے لیے جائز ہے کہ چاند کی روشنی میں بغیر حجاب کے چل سکتی ہے جیسے کہ دوسری عورتیں چلتی ہیں۔اور اگر اس کے پاس کوئی غیر محرم نہ ہو تو حسب ضرورت کپڑا اتارنا بھی جائز ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا عدت وفات والی عورت اپنے بچوں کو نہلا دھلا سکتی ہے،اور کیا وہ انہیں خوشبو بھی لگا سکتی ہے؟ اور کیا ایام عدت میں اسے نکاح کا پیغام دیا جا سکتا ہے؟ جواب:اپنے شوہر کی عدت وفات میں عورت کے لیے خوشبو لگانا جائز نہیں ہے۔کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے (اس لیے یہ بچوں کو بھی نہیں لگا سکتی)۔ہاں انہیں خوشبو پیش کرے یا کسی مہمان وغیرہ کو دے تو کوئی حرج نہیں،بشرطیکہ خوشبو لگانے میں ان کے ساتھ شریک اور شامل نہ ہو۔ اور جب تک کامل طور پر عدت سے خارج نہ ہو جائے اسے صراحت سے نکاح کا پیغام نہیں دیا جا سکتا،البتہ کوئی اشارہ وغیرہ کر دیا جائے تو جائز ہے،جیسے کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تَقُولُوا قَوْلًا مَّعْرُوفًا ۚ وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ (البقرۃ:2؍235) "اور تم پر کوئی گناہ نہیں کہ عورتوں کو (ایام عدت میں) پیغام نکاح کا کوئی اشارہ کر دو۔" اس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اشارہ کر دینے کو جائز رکھا ہے،مگر صراحت کرنے کو مباح قرار نہیں دیا ہے۔اور اس میں اللہ تعالیٰ کی بڑی حکمت ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:میں اپنی عمر کے چالیسویں سال کو پہنچ رہی ہوں،شادی شدہ ہوں،میرے پانچ بچے ہیں۔گزشتہ ماہ مئی میں میرے شوہر کی وفات ہو گئی (12 مئی 1985ء کو) مگر میں عدت نہیں گزار سکی،کیونکہ میرے شوہر اور بچوں کے معاملات کچھ ایسے تھے کہ میں عدت کے لیے نہیں بیٹھ سکی۔چار ماہ گزرنے کے بعد یعنی (یعنی 12 ستمبر 1985ء) میں عدت کے لیے بیٹھی۔اور اس میں ایک مہینہ ہی گزرا تھا کہ مجھے مجبورا باہر جانا پڑا۔کیا میرا یہ مہینہ عدت میں
Flag Counter