Maktaba Wahhabi

391 - 868
باندھ کر اعمال حج پورے کیے،کیا مجھے فدیہ دینا پڑے گا؟ جواب:نہیں،اس پر یا اس کے ساتھ والوں پر،جنہوں نے ایسا کیا،کوئی فدیہ نہیں ہے۔(محمد بن ابراہیم) سوال:ہم لوگ حج کے ارادے سے یمن سے چلے،اور حج سے دس دن پہلے طائف پہنچ گئے،پھر ہمارا ارادہ ہوا کہ ہم پہلے مدینے چلے جائیں،لہذا احرام باندھے بغیر میقات سے گزر کر مدینے چلے گئے،تو کیا ہمارے اس فعل سے ہم پر کچھ لازم آتا ہے؟ جواب:یہ لوگ جو میقات سے احرام کے بغیر گزرے ہیں،اگر انہوں نے احرام کے کپڑے پہن رکھے تھے اور عمرے کا تلبیہ کہہ لیا تھا اور آگے گزر گئے تو یہ گناہ گار ہیں۔ اور یہ مسئلہ کہ ان پر دم (قربانی) لازم ہو،اس میں اختلاف ہے۔اکثر علماء کا موقف یہی ہے کہ جب کوئی بغیر عذر شرعی کے میقات سے گزر جائے تو اس پر دم ہے (یعنی قربانی کا فدیہ ہے)۔مگر میں شخصی طور پر اس سے مطمئن نہیں ہوں کہ حج یا عمرے کی ہر قسم کی چھوٹی بڑی غلطی پر دم کا لازم ہونا کہوں،جب تک کہ کوئی نص شرعی ثابت نہ ہو۔ جبکہ عام علماء نے اس میں توسع اختیار کیا ہے کہ اگر کوئی بندہ عمدا یا بھول کر یا جہالت سے کوئی غلطی کر جائے تو وہ اس پر دم لازم کر دیتے ہیں۔اور ان حضرات کا استدلال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا اثر ہے،جو فی الحقیقت صحیح ہے،مگر ہمیں صحیح بخاری میں اس کے برخلاف ملتا ہے کہ ایک اعرابی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا کہ وہ عمرے کا تلبیہ کہہ رہا تھا،جبکہ جبہ پہنے ہوئے تھا اور وہ خوشبو میں بسا ہوا تھا،تو آپ نے اسے فرمایا کہ جبہ اتار دے اور خوشبو کو اپنے سے خوب دھو اور اپنے عمرے میں وہی کچھ کر جو تو اپنے حج میں کرتا ہے۔[1] لہذا ہم کہتے ہیں کہ جب بندہ عمرے کی نیت کر کے میقات سے بغیر احرام کے گزر جائے تو یہ بلاشبہ گناہ کا کام ہے۔بعض علماء تو اس پر دم کا فدیہ لازم کرتے ہیں،مگر ہم اس پر کوئی دم نہیں سمجھتے۔(ناصر الدین الالبانی) سوال:میں عمرہ کے لیے جا رہی تھی،جب میرا میقات سے گزر ہوا تو میں ایام سے تھی،چنانچہ میں نے احرام نہیں باندھا،اور پھر مکہ میں اسی طرح رہی،حتیٰ کہ جب میں پاک ہو گئی تو مکہ ہی سے میں نےا حرام باندھا،تو کیا میرا یہ عمل جائز تھا،یا اب مجھ پر کیا واجب ہے؟ جواب:یہ جائز نہیں ہے،جو عورت عمرہ کے لیے جا رہی ہو اسے احرام کے بغیر میقات سے گزرنا جائز نہیں،خواہ وہ ایام سے ہی ہو۔اس کیفیت میں بھی اس کا احرام صحیح اور جائز ہے۔اس کی دلیل سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کا
Flag Counter