Maktaba Wahhabi

36 - 868
وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ﴿٢٧﴾(الحجر 15؍27) "اور ان سے پہلے جنوں کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا۔" نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ فرشتے نور سے پیدا کیے گئے ہیں اور ان کی صفت میں اللہ نے فرمایا ہے کہ: عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ﴿٢٦﴾لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ﴿٢٧﴾(الانبیاء 21؍ 26۔27) "اللہ کے بندے ہیں بڑے معزز،وہ کسی بات میں اس سے آگے نہیں بڑھتے اور جو وہ انہیں حکم دے اسی پر عمل کرتے ہیں۔" اور جنوں میں مومن کافر اور مطیع و نافرمان دونوں طرح کے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ فِي النَّارِ (الاعراف 7؍38) "اللہ تعالیٰ مشرکوں اور نافرمانوں سے فرمائے گا ۔۔جنوں اور انسانوں کی ان جماعتوں کے ساتھ جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں تم بھی آگ میں داخل ہو جاؤ۔" اور سورہ ٔجن میں ان کا اپنے لوگوں کے متعلق یہ بیان نقل ہوا ہے کہ: وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَـٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴿١٤﴾وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا﴿١٥﴾(الجن 72؍14۔15) "اور ہم میں بعض مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف،پس جو مسلمان ہو گئے انہوں نے تو راہ راست کا قصد کیا اور جو ظالم ہیں وہ جہنم کا ایندھن بن گئے۔" اور اس سے پہلے یہ بھی بیان ہوا ہے کہ: وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا﴿١١﴾(الجن 72؍11) "اور بےشک بعض تو ہم میں نیکوکار ہیں اور بعض ان کے برعکس،ہم مختلف فریق ہیں۔" اور اہل علم نے فرشتوں کے متعلق بتایا ہے کہ یہ ایسی مخلوق ہے جس میں جوف،یعنی پیٹ یا خلا نہیں ہے،یہ کھاتے پیتے نہیں ہیں۔ جبکہ جن کھاتے اور پیتے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے جنوں کے وفد سے فرمایا تھا کہ "تمہارے لیے ہر وہ ہڈی ہے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو،تم اسے گوشت سے بھرپور پاؤ گے۔"[1] ان دلائل سے ثابت ہوا کہ ملائکہ جن نہیں ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کہ:
Flag Counter