Maktaba Wahhabi

17 - 868
لیکن اگر آپ اس کا سرسری جائزہ بھی لیں تو اسے دعوت الی اللہ۔ اصلاح فرد و معاشرہ اور اپنے قارئین کے لیے بہترین نصیحت و خیر خواہی کا مرقع پائیں گے۔ 1۔ اس کی زبان انتہائی آسان اور شیریں ہے ۔( خیال رہے کہ بہت سے جوابات انشائی اندا کے بجائے خطابی بھی ہیں ) 2۔ اسلوب بڑا دل نشین۔ ہندردانہ اور خیر خواہانہ ہے ۔ 3۔ جوابات قرآن کریم اور احادیث نبویہ سے مدلل ہیں ۔ 4۔ اور فقہی جمود سےبالا ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ان علمائے عظام کی۔ جوان میں سے وفات پا گئے ہیں مغفرت فرمائے اور جو حیات ہیں،ان کی زندگی میں برکت دے کہ امت مسلمہ کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں اور ہمیں بھی ان صالحین کی راہ کا راہی بنائے ۔ یہ اللہ عز و جل کا خاص انعام ہے کہ دینی خدمت کا یہ بھاری کام راقم آثم کے ہاتھوں کسی طور سر انجام پا گیا ہے ۔کہیں کہیں توضیح مزید کے لیے تعلق کی جرات بھی کی ہے۔محترم مولانا امان اللہ عاصم ( آف شیخو پورہ) کی تخریج سے یہ فتاویٰ بہت ہی معتبر اور ممتاز ہو گیا ہے ۔اس کے لیے میں برادر گرامی فضیلۃ الشیخ جناب طاہر نقاش صاحب حفظہ اللہ کا جس قدر بھی شکریہ ادا کروں کم ہے ۔یقیناً مجھے ذاتی طور پر اس کام سے بہت علمی وعملی فائدہ حاصل ہوا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی حسنات قبول فرمائے اور فرو گزاشتوں سے درگزر کرے ۔ ﴿ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ وصلی اللّٰہ علی النبی محمد و علیٰ آلہ و صحبہ اجمعین . مترجم ابو عمار عمر فاروق السعیدی (سابق مدیر تعلیم جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی) حال نزیل:جامعہ مرأة القرآن والحديث منڈی وار برٹن ( ننکانہ ) یکم رجب 1428ھ ؍ 17جولائی 2007ء
Flag Counter