Maktaba Wahhabi

210 - 215
محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کے سوا کوئی اطاعت کے لائق نہیں۔یقینا ہر مسلمان کا فرض اولین ہے کہ جس کسی کا قول خلاف قول پیغمبر ہو اسے ترک کر دے۔نہ کہ کسی اما م کے قول کے خلاف قول پیغمبر کو ترک کر دے۔ حدیث کو مقدم رکھنا ہے امام صاحب کا مذہب ہے: اگر آپ میری یہ بات کڑوی لگتی ہو تو آؤ میں آپ کو آپ اور اپنے امام کے مذہب کی معتبر کتاب اور آپ کے فقہاء کرام کا صحیح فیصلہ بھی اس بارے میں سنادوں۔امام ابو حنفیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ان توجہ لکم ولیل فقولو بہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی جب تمہیں دلیل(یعنی قرآو حدیث)مل جائے تو وہی کہو جو اس میں پاؤ‘‘(در مختار) یہ آپ کے مذہب کی معتبر کتاب در مختار میں موجودہے اور شروع مقدمے میں ہے ہے آپ کے مذہب کی معتبر کتاب ردالمختار شرح رد مختار کا فیصلہ سنیئے اس میں لکھتے ہیں: ’’اذا صح الحدیث وکان علیٰ خلاف المذہب عمل بالحدیث ویکون ذالک مذہبہ ولا یخرج مقلدہ عن کونہ حنفیا بالعمل بہ فقد صح عنہ قال اذا صح الحدیث فھو مذہبی‘‘ ترجمہ:’’یعنی جب کوئی مسئلہ صحیح حدیث میں آجائے اور ہو وہ حنفی مذہب کی کتابوں کے خلاف تو ایسی صورت میں عمل حدیث پر کرنا چاہیئے اور اسی کو اپنا مذہب سمجھنا چاہیئے ایسا کرنے سے انسان حنفیوں سے نکل نہیں جائے
Flag Counter