Maktaba Wahhabi

192 - 215
حنفیوں کی غیر مقلدی: اس کے معنی صاف یہ ہیں کہ وقف کرنا ہی امام صاحب کے نزدیک جائز نہیں چنانچہ مبسوط کے الفاظ یہی ہیں کہ ’’لا یجوز الوقف اصلا عندہ ‘‘یعنی امام صاحب کے نزدیک وقف کرنا ہی سرے سے جائز نہیں۔کہو حنفی بھائیو!یہاں تو ناممکن ہے کہ تمہارے علما امام صاحب کی تقلید نہ کریں کیونکہ اس صورت میں ہزار ہا کا وقف ہاتھوں سے نکل جائے گا اس لئے سب نے مل کر یہاں امام صاحب کی تقلید چھوڑ رکھی ہے۔فقہ کی کتاب کے تمام مصنفین اس مسئلے میں اپنے امام کی نہیں مانتے۔اگر یہ اس لئے نہیں مانتے کہ امام صاحب کا یہ فرمان خلاف حدیث ہے تو مہربانی فرما کر اور مسائل بھی جو ایسے ہیں انہیں چھوڑ دیجئے۔یہی اہلحدیث ہونا ہے یہی اہلحدیث کا مذہب ہے اسی کی طرف وہ تمہیں دعوت دے رہے ہیں اگر واقعی امام صاحب کو ایک امتی مانتے ہیں تو یہی سلوک ان کے ساتھ ان کے ساتھ ہونابھی چاہیئے کہ جو بات ان کی حدیث کے مطابق ہو سر آنکھوں پر جو خلاف ہو وہ رد۔یہی امام کو امام ماننا ہے،خلاف حدیث باتوں کو بھی نہ چھوڑنا اور ان کی تمام باتوں کو ان کی باتیں ہونے کی حیثیت سے شرعی مسائل ماننا یہ تو انہیں نبی بنانا ہے جو حرام ہے اسی تقلید نے آج ہم مسلمانوں کو جدا کر دیا ہے اللہ کرے جیسے اس مسئلے میں ہمارے بھائیوں نے امام صاحب کی ماننی چھوڑی ہے ان تمام مسائل میں بھی چھوڑ دیں جوخلا ف حدیث ہیں تو آج یہ تقلید کی سد سکندری ٹوٹ جائے اور ہم سب مسلمان ایک ہو جائیں۔اللہ توفیق خیر دے
Flag Counter