Maktaba Wahhabi

118 - 215
اونچی آواز کی ’’بسم اللہ الخ‘‘ کو ناجائز کہے۔شمع محمدی کے ناظرین ہمیں اب اپنا فیصلہ سنائیں کہ کیا وہ اس حدیث پر عمل حرام جانیں گے یا جائز کہیں گے؟ بلند کو پست کر دیا: (۸۲)ایک موسمی مسئلہ لیجئے: ’’عن ابن عمر انہ کان اذا غدا یوم الفطر ویوم الاضحی یجھر بالتکبیر‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کو باآواز بلند تکبیریں پڑہتے‘‘(دار قطنی) خود قرآن نے رمضان کے ذکر کے ساتھ فرمایا ہے: ’’ولتکبر واللّٰہ علیٰ ما ھدا کم‘‘ ترغیب و ترہیب میں حدیث ہے کہ عید کی زینت اسی تکبیر سے ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ عید میں آتے جاتے اور عید گاہ میں باآواز بلند تکبیر پڑہتے رہتے۔لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا چنانچہ’’ہدایہ جلد اوّل ص۱۵۳،باب العیدین ‘‘ میں ہے۔ ’’ولا یکبر عند ابی حنفیۃ فی طریق المصلی‘‘ ترجمہ:’’یعنی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک میٹھی عید میں عید گاہ جاتے ہوئے تکبیر نہ پڑہے‘‘ کہیئے حنفی بھائیو!اب حدیث مانو گے؟یا فقہ؟
Flag Counter