Maktaba Wahhabi

66 - 222
سے میرے پیرپر لات ماری جس کی وجہ سے میں لنگڑا ہوگیا شاہ صاحب فرماتے ہیں مزاروں کے پجاریوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ شیطان پیر کی شکل نہیں بنا سکتا جیسا کہ شیطان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل نہیں بنا سکتا۔ جب کہ شیطان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل نہیں بنا سکتا حدیث سے ماخوذ ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(من رآنی فی المنام فسیرانی فی الیقظۃ ولا یتمثل الشیطان بی)(رواہ البخاری حدیث۶۹۹۳)جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا وہ مجھے جاگتے ہوئے ضرور دیکھے گا اور انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے(قال قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم من رآنی فی المنام فقدرآنی فان الشیطان لا یتخیل بی)(رواہ البخاری حدیث ۶۹۹۴)جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل نہیں بنا سکتا ان احادیث سے ثابت ہے کہ شیطان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل و صورت اختیار نہیں کرسکتا لہذا جس نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اس نے آپ ہی کو دیکھا،یہ واضح رہے کہ ان احادیث میں یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت شیطان نہیں بنا سکتا لیکن کسی دوسری صورت و شکل میں آکر اپنے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے یعنی جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی صورت سے واقف نہیں ہے تو شیطان کسی بزرگ کی شکل میں آکر اس کو دھوکہ دے سکتا ہے کہ میں تیرا نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور احادیث میں یہ ہے کہ شیطان نبی کی صورت نہیں بنا سکتا اس لئے اگر کسی شخص نے خواب میں بزرگ کی شکل دیکھی اس نے اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ لیا تو ضروری نہیں کہ اس نے واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو۔
Flag Counter