Maktaba Wahhabi

144 - 222
حاشیہ کتاب میں یوں مذکور ہے اگر مرشد کا مل کہے تو شراب سے جانماز کو رنگ دو کیونکہ راہ کو جاننے والا راہ اور نشان منزل سے بے خبر نہیں ہوتا(ص ۷۸)۔ شاہ عبدالعزیز و سید احمد بریلوی کے آستانہ کے کتے کی طرف سے خط مولوی علی میاں ندوی نے ایک رسالہ مکاتیب الیاس کے نام سے تحریرفرمایا ہے اس رسالے میں بانی جماعت تبلیغ مولوی الیاس صاحب کا مکتوب بایں الفاظ درج ہے ازسگ آستانہ عزیزی و احمدی کتاب کے حاشیے میں وضاحت ہے کہ عزیزی واحمدی لفظ سے شاہ عبدالعزیز اور سید احمد بریلوی کی طرف اشارہ ہے سگ فارسی میں کتے کو کہتے ہیں۔اس مکتوب میں مولوی الیاس صاحب نے اپنے آپ کو شاہ عبدالعزیز اور سید احمد بریلوی کے آستانے کا کتا کہا ہے۔ یہ تبلیغ بندہ کے نزدیک طریقت/حقیقت،شریعت تینوں کو علی وجہ الاتم جامع ہے مکاتیب الیاس کے مکتوب ۸ ۱ میں مولانا الیاس صاحب کے یہ الفاظ درج ہیں بندہ ناچیز کے نزدیک یہ تبلیغ شریعت،طریقت،حقیقت تینوں کو جامع ہے۔شریعت،طریقت،حقیقت کا کیا معنی ہے ملاحظہ ہو۔ صوفیاء کے نزدیک طریقت و حقیقت کیا ہے کشاف اصطلاحات الفنون ص ۹۲۰ میں ہے حقیقت نزدصوفیاء ظہور ذات حق است بے
Flag Counter