Maktaba Wahhabi

121 - 222
قیامت کے دن تک(ص:۷۸) ﴿ قال فالحق والحق اقول لاملئن جھنم منک وممن تبعک منہم اجمعین ﴾(صٓ:۸۴۔۸۵)اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ حق ہے اور میں حق ہی کہتا ہوں البتہ ضرور بھردونگا میں تجھ سے اور تیرے پیروکاروں سے جہنم کو۔ ایسی وضاحتوں کے بعد صوفی سہل تستری کاشیطان سے ہارجانا غیر معقول ہے اگر واقعی وہ ہارگیا تھا تو یہ اس کی بہت بڑی جہالت ہے۔ اولیاء اﷲ تعالیٰ کی صفت سے متصف ہوسکتے ہیں اشرف علی صاحب تھانوی شمائم امدادیہ ص ۹۷ میں فرماتے ہیں مولانا روم نے کہا کہ جنات کو یہ دخل ہے کہ اپنے صفات کو دوسرے میں جاری و ساری کردیتے ہیں پھر اولیاء کرام کا صفات باری سے متصف ہونا کیا بعید ہے۔ میں کہتا ہوں ایسے بدعتی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ﴿ فلا تضربوا للّٰه الامثال ان اللّٰه یعلم وانتم لا تعملون﴾(النحل:۷۴)یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے مثالیں مت بیان کرو(کیونکہ)وہ جانتا ہے تم نہیں جاتنے اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ﴿لیس کمثلہ شی وھوالسمیع البصیر﴾(الشوری:۱۱)یعنی اس کی صفت جیسی کسی کی صفت نہیں ہے۔اور صوفی کا یہ کہنا کہ اولیاء اﷲ تعالیٰ کی صفت سے متصف ہوسکتے ہیں۔اسس کا مطلب یہ ہے کہ اولیاء اﷲ تعالیٰ کی ربوبیت و الوہیت میں شریک ہیں۔العیاذ باﷲ
Flag Counter