Maktaba Wahhabi

46 - 222
کے لئے انہیں میں سے ایک آدمی کے ساتھ خواب میں اپنے اعلٰی نسل کے اونٹ کے بدلے ایک اونٹ کا سودا کیا اور صاحب قبر نے اٹھکر اس اونٹ کو ذبح کردیا اونٹ والا بیدار ہوا تو واقعی خون جاری تھا اگلی منزل پر صاحب قبرکے بیٹے کو اونٹ کے ساتھ منتظر پایا کیونکہ اس نے خواب میں کہد یا تھا اگر تو میری اولاد ہے تو میرا بختی اونٹ فلاں شخص کو دے دے(فضائل صدقات حصہ دوم حکایت ۱۵)۔ قبر سے جواب ’ تیرا مال محفوظ ہے‘ یہ بھی پڑھئے: مکہ مکرمہ میں ایک آدمی نے ایک خراسانی شخص کے پاس دس ہزار اشرفیاں امانت رکھیں اور سفر پر چلا گیا واپس آیا تو اس کا انتقال ہوچکا تھا امانت کا کچھ پتہ نہ تھا علماء مکہ کے کہنے پر رات کے پچھلے پہر اس نے چاہ زمزم میں آوازیں دیں تین دن تک جواب نہ ملا پھر ان کے مشورے سے وادی برھوت کے کنویں میں آواز دی فوراً جواب ملا تیرا مال محفوظ ہے اور مکان کے فلاں حصہ میں دفن ہے(فضائل صدقات حصہ اول تیسری فصل)۔ ایک کفن چور کے متعلق لکھا ہے کہ اس نے قبر کھودی تو اس کے اندر ایک شخض تخت پر بیٹھے قرآن پاک سامنے رکھے تلاوت میں مصروف نظر آئے نیچے نہر چل رہی تھی یہ بیہوش ہوکر گرپڑا لوگوں نے اس کو قبر سے نکالا تین دن بعد ہوش میں آیا اور یہ قصہ سنایا بعض لوگوں نے اس قبر کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اس سے پوچھا کہ قبر بتادے اس نے ارادہ بھی کیا کہ ان کو لے جاکر قبر دکھاؤں رات کو خواب میں قبر والے بزرگ کو دیکھا کہہ رہے ہیں اگر تو نے میری
Flag Counter