Maktaba Wahhabi

157 - 222
بھی حالت کفر پر مرا مگر صوفیاء ہیں کہ کتوں کو بھی ایک نظر سے باکمال کردیتے ہیں۔ صوفیاء کے دو اسلام صوفیاء کے مذہب میں اسلام دو ہیں ایک نہیں اشرف علی صاحب تھانوی فرماتے ہیں اسلام شرعی خدا وخلق سے تعلق رکھتا ہے اور اسلام حقیقی محض خدا سے تعلق رکھتا ہے شمائم امدادیہ ص ۳۲ مسلمانوں کا تو ایک دین ہے مگر شیطانی صوفیاء کے دو دین ہوسکتے ہیں۔ سات اولیاء نے اپنے بدن کا گوشت اللہ کے نام پر درندے کو کھلایا ایک دن آپ(کتاب میں شیخ عبدالقادرجیلانی کو غوث اعظم لکھا ہے نعوذ باﷲ من ذالک)نے دیکھا کہ سات ڈھانچے ہڈیوں کے رکھے ہیں دریافت ہوا کہ ایک درندے نے خدا سے دعا کی کہ مجھ کو اپنے دوستوں کا گوشت کھلا۔ وہ ساتوں آدمی پیش کئے گئے اور اس درندے نے گوشت ان مردان کا کھانا شروع کیا جس وقت درندہ دانت مارتا تھا وہ لوگ ہر گزدم نہ مارتے تھے یہاں تک کہ اپنا تمام گوشت راہ مولی میں نثار کردیا اور صرف ہڈیاں باقی رہ گئیں(امدادالمشتاق ص ۴۴ ازاشرف علی صاحب تھانوی)۔ یہ سات اولیاء کون سے تھے اس بارے میں اشرف علی صاحب کا کلام ملاحظہ ہو:عاشق دو طرح پر ہیں عاشق ذاتی،وعاشق صفاتی،اور مرتبہ عاشق ذاتی کا عاشق صفاتی سے زیادہ ہے کیونکہ عاشق ذاتی پر جو کچھ وارد ہوتا ہے اس کو ذات الہی سے جانتا ہے پس اس وجہ سے رضا و
Flag Counter