Maktaba Wahhabi

55 - 222
کی کرامت حاصل ہے تو فقہ حنفیہ میں بھی اس عقیدہ کو کفر قرار دیا گیا ہے(بحوالہ درمختار)۔ شرک اور بدعت کی طرف دعوت دینے والی ایک اور کہانی شیخ عبدالسلام بن ابوالقاسم صقلی کہتے ہیں ایک مصری شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کھانے وغیرہ کی درخواست کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں کسی سے مل کر پوری کرادی۔میز بان شخص نے اس مسافر سے کہا خدا کی قسم آئندہ کبھی پردادے ابا سے شکایت نہ کرنا(فضائل حج زائرین کے واقعات واقعہ۲۸)ابوالعباس بن نفس مقری جو نا بینا تھے کہتے ہیں میں تین دن بھوکا رہا تو قبر شریف پر یہ عرض کرکے کہ میں بھوکا ہوں سوگیا ایک لڑکی آئی اور پاؤں سے حرکت دے کر مجھے جگایا اور کہا چلو،میں ساتھ ہولیا وہ اپنے گھر لے گئی گیہوں کی روٹی اور گھی اور کھجوریں میرے سامنے رکھ کر کہنے لگی ابوالعباس کھاؤ مجھے میرے دادا نے اس کا حکم فرمایا ہے اور جب بھوک لگا کرے یہاں آکر کھا جایا کرو۔ابوسلیمان اس واقعہ کو نقل کرکے کہتے ہیں،اس قسم کے واقعات کثرت سے نقل کئے گئے ہیں اور ان میں دیکھا گیا ہے کہ اس قسم کا حکم حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شریف اولاد ہی کو زیادہ دیا ہے۔(فضائل حج واقعہ ۲۹)۔اس واقعے کو گھڑتے وقت صوفی کو شرم نہیں آئی کیا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اولاد میں سے ایک عورت کو رات کی تاریکی میں اس صوفی کے پاس اکیلے بھیج دیا تھا کیا مدینے میں کوئی مرد نہیں تھا جس کو آپ یہ حکم دیتے۔آخر بے شرمی کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے مگر صوفی کے پاس شرم کہاں اور لڑکی نے پاؤں سے چھو کر صوفی کو جگایا کیا وہ آواز دیکر نہیں اٹھا سکتی تھی؟۔
Flag Counter