Maktaba Wahhabi

91 - 222
﴿وان الشیاطین لیوحون الی أولیائہم لیجادلوکم﴾(الانعام:۱۲۱)بیشک شیاطین اپنے اولیاء کی طرف وحی کرتے ہیں تاکہ وہ تمہارے ساتھ جھگڑا کریں اگر تم نے ان کی بات مان لی تو مشرک ہوجاؤ گے۔ اللہ کی طرف سے حا جی کو خط،تیرے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے گئے ذوالنون مصری فرماتے ہیں:’’میں نے نوجوان کو دیکھا کہ دمادم رکوع و سجود کررہا ہے میں نے پوچھا کہ بڑی کثرت سے نمازیں پڑھ رہے ہو وہ کہنے لگا کہ واپسی کی اجازت مانگ رہا ہوں اتنے میں ایک کاغذ کا پرچہ اوپر سے گرا اس میں لکھا ہوا تھا یہ اللہ جل شانہ کی طرف سے اپنے سچے شکر گزار بندے کی طرف ہے کہ تو واپس چلاجا اللہ تعالیٰ نے تیرے اگلے و پچھلے سب گناہ بخش دیئے‘‘(فضائل حج فصل ۱۰ اللہ والوں کے قصے،قصہ ۱۵)۔ پوری دنیا میں دین پہنچانے کی علمبردار جماعت تبلیغ اس قسم کی کہانیوں کو دین سمجھ کر دنیا ئے عالم تک ان کی نشرواشاعت کرتی پھر رہی ہے کیا یہی دین ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے۔کیا ہمارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی کوئی خط اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا تھا اور پھر یہ کہ آسمان سے اترنے والا خط کس زبان میں تھا اور اس کو لکھا کس نے تھا اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے تحریر فرمایا تھا یا اللہ تعالیٰ نے املا فرمایا اور جبرئیل نے اس کو قلم بند کیا۔(قاتلہم اللّٰه أنٰی یؤفکون)
Flag Counter