Maktaba Wahhabi

147 - 222
تبلیغ سے مولانا تھانوی کو ایصا ل ثواب انہیں مولانا تھانوی کے لئے بانی جماعت تبلیغ جماعت کو حکم دیتے ہیں کہ حضرت تھانوی کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا جائے ہر طرح کی چیز سے ان کو ثواب پہنچایاجائے کثرت سے قرآن شریف ختم کرا ئے جائیں۔یہ ضروری نہیں کہ سب اکٹھے ہو کر پڑھیں بلکہ ہر شخص کا تنہائی میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے تبلیغ میں نکلنے کا ثواب سب سے زیادہ ہے اس لئے اس صورت سے زیادہ ثواب پہنچاؤ۔(مکاتیب الیاس بنام کا رکنان میوات مکتوب ۸) جماعت تبلیغ کے کارکنان کو مخالفین کی بات نہ سننے کا حکم جماعت تبلیغ سے چونکہ ایک خاص مقصد وابستہ ہے وہ صوفیت اور دیوبندی مذہب کو دنیا میں پھیلانا ہے اسی لئے کارکنان جماعت کو ان الفاظ میں ہدایت کی گئی ہے۔ تبلیغ والوں پر یہ مستقل اعتراض ہے کہ معترضین کے اعتراضات کی طرف التفات نہیں کرتے میرے نزدیک یہ اعتراض لغو ہے اس لئے کہ بلا تعین گول مول اعتراض کی طرف کون توجہ کر سکتا ہے۔بالخصوص بتلیغ والے حضرات کو تو اپنے مشاغل کے ہجوم کی وجہ سے اتنی فرصت نہیں رہی کہ ایسے لغواعتراضات کی طرف التفات کریں اکابرنے بھی کبھی التفات نہیں کیا حضرت حکیم الامت پر ہمیشہ اعتراضات کی بوچھاڑہر طرف سے رہی حضرت کا ارشاد ہے اعتراض سے تو انسان کسی حالت میں بھی نہیں بچ سکتا۔بس اسلم یہ ہے کہ معترضین کو بکنے دیں اور جو سمجھ میں آوے کریں۔(تبلیغی جماعت پر اعتراضات اور ان کے جوابات
Flag Counter