Maktaba Wahhabi

43 - 222
کھارہا ہے استاد نے یہ سن کر مرغی کے گوشت سے کہا قم باذن اللہ تو اللہ کے حکم سے زندہ ہوجا وہ مرغی اسی وقت زندہ ہو گئی استاد نے اس عورت سے کہا بی بی آپ کا بیٹا جب اس درجہ پر پہنچ جائے کہ پکی ہوئی مرغی کو زندہ کردکھائے تو پھر وہ مرغی کھانے کا حقدار ہے اس نے کہا ہم بھی طالب علمی کے زمانے میں سوکھی روٹیاں کھایاکرتے تھے۔فیض الباری ج ۲ ص ۶۱ حاشیہ۔ قبروں و مزاروں کے ساتھ مسجد بنانا شیخ انور شاہ جن کو امام العصر کا لقب دیا گیا ہے فیض الباری میں لکھتے ہیں ج ۲ ص ۴۲ طیبی نے کہا کسی بزرگ کی قبر کے پاس برکت حاصل کرنے کے لئے مسجد بنائی جائے اس طرح کہ بزرگ کی قبر مسجد سے باہر ہوتو جائز ہے۔یہی وجہ ہے ہر مزار کے پاس مسجد بنی ہوئی ملتی ہے یہ دیو بندی جماعت کے بہت بڑے مفتی کا فتویٰ ہے اس سے قبروں کی پوجا کی راہ ہموار ہوتی ہے جو یہود ونصاری کا طریقہ ہے طیبی کے حوالے سے انور شاہ نے لکھا ہے کہ بزرگ کی قبر کے پاس مسجد بنانے سے غرض اس بزرگ سے نفع وفیض حاصل کرنا ہوتو بھی جائز ہے۔ قبر کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا انور شاہ صاحب مزید فرماتے ہیں جامع الصغیر میں ہے اگر چہ قبر کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے لیکن اپنے اور قبر کے درمیان کپڑا لٹکادے تو پھر اس قبر کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ سکتا ہے(فیض الباری ج ۲ ص ۵۴۲)۔
Flag Counter