Maktaba Wahhabi

45 - 222
بدون زندگی عذاب و ثواب محال ہے میں کہتا ہوں علماء اہلسنّت کے نزدیک دنیا سے مرجانے والے برزخ میں زندہ ہیں دنیا کی اس قبر میں نہیں اور صوفیاء و اہل بدعت برزخی زندگی کے نہیں اس قبر کی زندگی کے قائل ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح بدن سے جدا نہیں ہوئی بلکہ بعض اہل بدعت انبیاء علیہ الصلاۃ والسلام کی روح کے بدن سے مفار قت کے قائل نہیں چنانچہ مولوی قاسم صاحب نانوتوی نے آب حیات نامی کتاب میں لکھا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر موت بمعنی انفاک روح عن الجسد واقع نہیں ہوئی(تبلیغی جماعت اپنے نصاب کے آئینے میں ص ۲۰)یہی وجہ ہے کہ جماعت،قبر والوں سے مانگنے کی ترغیب دیتی ہے اس بارے میں یہ حکایت سنئے۔ مصر کے ایک صاحب خیر ایک ضرورت کے لئے ایک سخی کی قبر پر درخواست گزارہوئے رات کو وہ بزرگ انہیں خواب میں ملے اور کہا تم میرے گھر والوں کے پاس جاؤ اور ان سے کہو مکان کے فلاں حصے میں جو چولھا جل رہا ہے اس کے نیچے ایک مرتبان ہے اس میں پانچ سو اشرفیاں ہیں وہ فقیر کو دے دیں یہ بات حرف بحرف صحیح ثابت ہوئی(فضائل صدقات حصہ دوم حکایت ۲۴) قبر سے بزرگ کی اپنے مہمانوں کی ضیافت یہ بھی سنئے عرب کی ایک جماعت ایک مشہور سخی کریم کی قبر پر گئی صاحب قبر نے ان کی مہمانی
Flag Counter