Maktaba Wahhabi

53 - 222
ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑکی سے عثمان رضی اللہ عنہ کو پانی کا ڈول پیش کیاہاں یہ ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قبر اطہر سے نکل کر عثمان رضی اللہ عنہ کو پانی کا ڈول پیش کیاہواگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبر میں زندہ ہونا تبلیغی و دیوبندیوں کے نزدیک ثابت ہے تو احمد رضا خان بریلوی نے غلط نہیں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں اپنی بیویوں سے شب باشی فرماتے ہیں(ملفوظات احمد رضا خان ص ۲۷۶)۔اس لحاظ سے دیوبندی اور بریلوی عقیدتاً بھائی بھائی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قبر سے مسلمان کو سفر خرچ کے درہم عطا فرمائے یہ جھوٹ بھی ملاحظہ فرمائیے جو شرک اکبر کی طرف کھلی دعوت ہے۔ابوزرعہ کو فاقہ تھا،قبر انور کے پاس مراقبہ میں بیٹھ گئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے درہم دیئے جنہیں انہوں نے شیراز تک خرچ کیا(فضائل حج واقعہ ۲۴)۔مسجد نبوی میں نماز پڑھکر اللہ سے مانگنے کی بجائے یہ مشرک صوفی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر جاکر مراقب ہوا جو شرک اکبر ہے اسی شرک و کفر وبدعت کی تبلیغ کے لئے صوفیوں کا یہ ٹولہ پوری دنیا کا گشت لگاتا پھر رہا ہے۔ غیبی درہم جھوٹے بزرگوں کی کرامت کا یہ واقعہ پڑھئے۔قافلہ میں ایک بزرگ نے ایک ضعیفہ کی مدد کرنا چاہی ضعیفہ نے ہاتھ اوپر کیا تو مٹھی میں درہم آگئے وہ بولی تو نے جیب سے لئے ہم نے غیب سے لئے(فضائل حج حکایات ۲۲)۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا،ایک ماہ تک گھر میں چولھا نہیں
Flag Counter