Maktaba Wahhabi

68 - 222
ہے تو پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کسی جن کو دیکھا ہے جس نے اس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اس مسئلہ کو سمجھ لینے سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں اور شیطان ودجالوں کے دھوکے و فریب سے نجات مل سکتی ہے ان صوفیوں نے جو خوابوں پر اپنی دوکان چمکا رکھی ہے اور عوام الناس کو شرک و بدعت میں مبتلا کررکھا ہے اس سے نجات پانے کے لئے خواب کے اس مسئلہ کو ذہن نشین کرلینا چاہئے اس مسئلے میں بہت لوگوں نے دھوکہ کھایا ہے خاص کر جماعت تبلیغ کے شیوخ واکابرین کو اس غلط فہمی و دھوکہ دہی میں وافر حصہ ملا ہے جبکہ ان کی جماعت کی کثرت کا سبب بھی دھوکہ دہی و فریب کاری ہے مولوی زکریا صاحب مؤلف تبلیغی نصاب و فضائل اعمال کے مبشرات پر اقبال نامی شخص نے دو کتابیں لکھی ہیں ایک کتاب(بنام بہجۃ القلوب)میں خواب اور بشارتیں جمع کی ہیں ان بشارتوں و خوابوں میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زکریا صاحب کی زیارت کے لئے تشریف لایا کرتے تھے ان خوابوں میں سے ایک میں لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شیخ زکریا صاحب کی مجلس میں دیکھے گئے داڑھی آپ کی سفید تھی آنکھوں پر چشمہ لگارکھا تھا(بہجۃالقلوب ص ۱۶)۔ رسالہ فضائل حج کی تالیف پر بشارت اسی کتاب کے ص ۱۴ پر خواب مذکور ہے جس میں ہے کہ رائے پور شریف کی خانقاہ میں ایک ذاکر شاغل بزرگ مولانا خدابخش صاحب مقیم تھے انھوں نے ایک روزخواب دیکھاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور شیخ زکریا صاحب بیت اللہ کی تعمیر کررہے ہیں انہوں نے خواب حضرت رائے پور قدس سرہ کی خدمت میں عرض کیا حضرت اقدس نے اپنی عادت
Flag Counter