Maktaba Wahhabi

151 - 222
ابدال تھے جن کے ہاتھوں میں کائنات کا نظام ہے انہیں کے حکم سے دریا،ہوائیں،بارشیں،ملکوں و قوموں کی جنگوں میں ہاروجیت ہوتی ہے یہ ہے دیوبندی مذہب جو اہل توحید ہونے کا بڑا دعویٰ کرتے ہیں اہل سنّت والجماعت کا لیبل لگا کر اپنا اصلی و حقیقی چہرہ لوگوں سے چھپارکھا ہے۔ یہاں کے زندہ تو زندہ مردے بھی لڑتے ہیں کئی مرتبہ نظام الدین کی مسجد بنگلہ مرکزتبلیغ پر حملہ کی مؤثق روایات سننے میں آئیں مگر ہر مرتبہ اللہ جل شانہ نے اس قدر مددفرمائی کہ مغرب کے وقت سے جوبارش اولوں کا زور شروع ہوتا تھا تو سارے راستے مسدود ہوجاتے تھے اس زمانہ میں ایک عجیب واقعہ سننے میں آیا تھا اللہ جانے کیا حقیقت تھی ایک فسادیو ں کا ہجوم بھوگل کی طرف سے حملہ کے لئے آیا لیکن ایک دم بھاگ گیا لوگوں نے ان سے پوچھا کیا بات پیش آئی انھوں نے کہا کہ یہاں کے زندہ تو زندہ مردے بھی لڑتے رہتے ہیں اور مقابلے کے لئے تیار ہیں ان لوگوں نے بیان کیا کہ جب ہم مسجد بنگلہ کے قریب پہنچے تو قبروں سے مردے اٹھتے ہوئے نظر آئے اس لئے ہم واپس ہوگئے(آپ بیتی ۵ ص ۵۴۱)۔ دیو بندی علماء و بزرگوں کی کرامات’کوا ‘ دیوبندی مذہب میں حلال ہے مولوی زکریا صاحب دیو بندی تبلیغی نے اپنی کتاب آپ بیتی ۴ ص ۴۲۰ میں لکھا ہے مولوی
Flag Counter