Maktaba Wahhabi

31 - 222
کوئی بھی غالب نہ ہوگا آج کے دن لوگوں میں سے میں تمہارا حمایتی ہوں پھر جب آمنے سامنے ہوئیں دونوں فوجیں تو وہ الٹا پھرا اپنی ایڑیوں پر اور بولا میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں جو میں دیکھتا ہوں تم نہیں دیکھتے میں ڈرتا ہوں اللہ سے اور اللہ کا عذاب سخت ہے‘‘۔ سیرت و تفسیر کی کتابوں میں ہے شیطان اس روز سراقہ بن مالک کی شکل میں ظاہر ہوا جو بنی کنانہ کے سردار تھے اور علی میاں کتاب مذکورہ ص ۱۱۱ میں آگے لکھتے ہیں۔ ہندوستان کی نسبت حجاز میں تبلیغ کی زیادہ ضرورت عرب کے سفر میں اس قدر اندازہ ہوگیا کہ ہندوستان کے مقابلہ میں عرب میں تبلیغ کی زیادہ ضرورت ہے اس جملے سے کہ عرب میں تبلیغ کی زیادہ ضرورت ہے تبلیغی جماعت کے ہدف و غرض و غایت کا اندازہ کرلینا چاہئے عرب جن کی زبان قرآن و حدیث ہے عرب کا بچہ جب زبان کھولتا ہے تو عربی بولتا ہے وہاں تبلیغ کی اتنی کیوں ضرورت ہے جو ہندوستان میں نہیں جوشرک و بدعت و کفر سے بھرا ہوا ہے ہر قسم کے کفر و زندیقیت کو وہاں پنپنے کی کھلی آزادی ہے اس سے یہ اندازہ لگا نا مشکل نہیں کہ جماعت تبلیغ کا مقصد جاہل عوام کو صوفی بنانا ہے اور یہ کام واقعی عرب میں اتنا آسان نہیں جتنا کہ ہندوستان میں ہے مثلا تبلیغی جماعت کا یہ مشہور قول کہ خروج کے دنوں میں کسی مسجد میں ایک نماز باجماعت پڑھنا تین کروڑ نماز کا ثواب رکھتا ہے(فضائل اعمال کتبخانہ فیضی لاہور ۴۹/۳۳۷ میں ہے ایک نمازکا ثواب تین کروڑپینتس لاکھ چون ہزار چار سو بتیس درجہ ہے)کسی عرب کے سامنے جب یہ بات کہی
Flag Counter