Maktaba Wahhabi

176 - 222
بقول مولانا صاحب یہ تمام مذاہب قرآن و سنّت ہی کے پیروکار ہیں کسی مذہب والے کا قول قرآن سنّت سے باہر نہیں ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ تمام مذاہب اپنے اپنے فقہی مسلک و مذہب پر ڈٹ کر عمل کریں کیونکہ وہ بھی حق پر ہیں اگر قرآن وسنّت کی کوئی دلیل ان کے قول کے مخالف پڑتی ہے تو کوئی نہ کوئی دوسری دلیل ان کے قول کے موافق ضرور ہوگی۔اسی نظریئے کی بنیاد پر فقہی مسلک و مذہب کے ماننے والے اپنے کسی قول سے ہٹنے کا نام نہیں لیتے۔اس قول کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ تمام مذاہب فقہی الگ الگ شریعتیں ہیں حنفی مذہب ایک شریعت ہے شافعی مذہب ایک شریعت ہے حنبلی مذہب ایک شریعت ہے مالکی مذہب ایک شریعت ہے شیعہ مذہب ایک شریعت ہے۔ان تمام مذاہب و شریعتوں کا دین ایک ہے وہ ہے دین اسلام اس قول کی دلیل میں قرآن کریم کی ایک آیت پیش کی جاتی ہے وہ آیت یہ ہے۔﴿لکل جعلنا منکم شرعۃ ومنہا جا…﴾(المائدہ:۴۸)تم میں سے ہر ایک امت کے لئے ہم نے طریقہ اور راستہ جدا جدا بنایا ہے اگر اللہ چاہتا تو تم کو ایک امت بناسکتا تھا مگر اس نے نہیں بنایا تا کہ تمہاری ان چیزوں میں آزمائش ہو جو اس نے تم کو عطا کی ہیں۔پس بھلائیوں کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے آگے نکل جاؤ۔تمہارے رب کی طرف تم سب کو لوٹ جانا ہے وہ تم کو تمہارے اختلافات کی پوری پوری خبر دے گا۔اس آیت کریمہ سے فقہی مذاہب کے علیحدہ علیحدہ شریعتیں ہونے پر استدلال کیا گیا ہے۔مگر یہ استدلال باطل ہے کیونکہ یہاں انبیاء علیہ السلام کی علیحدہ علیحدہ شریعتوں کا ذکر ہے ایک نبی کی امت کے گروہوں جماعتوں کے اپنے اپنے مذاہب کو علیحدہ علیحدہ شریعت نہیں
Flag Counter