Maktaba Wahhabi

125 - 222
مسلمان کیا ہے خواجہ کا اپنا عقیدہ کیا تھا ظاہر ہے جو عقیدہ خواجہ صاحب کا ہوگا اس نے لوگوں کو مسلمان بھی اسی قسم کا بنا یا ہوگا،خواجہ صاحب بھی عقیدہ وحدت الوجود رکھتے تھے چنانچہ ان کی ملفوظات پر مشتمل کتاب خلیل الصادقین ترجمہ اردو دلیل العارفین کے ص ۱۸۹ پر لکھا ہے پھر اسی موقعہ پر فرمایا خواجہ بایزید کہا کرتے تھے کہ تیس سال ہوگئے(حق تعالیٰ میں تھا)یعنی تیس سال تک رب تعالیٰ میں تھا۔العیاذ باﷲ تعالیٰ۔اور یہ بھی انہیں کا ملفوظ ہے(مدت ہوگئی خانہ کعبہ کا میں طواف کرتا تھا اب خانہ کعبہ میرے گرد طواف کرتا ہے ص ۱۹۰)۔سوڈان میں ملحد صوفی کو موت کی سزا دی گئی وہ وحدت الوجود ووحدۃ الموجودکا قائل و داعی تھا اس نے سورۃ نساء کی پہلی آیت﴿یٰایھالناس اتقوا ربکم الذی خلقکم من نفس واحدۃ﴾سے استدلال کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنے آپ سے پیدا کیا اس آیت میں(من نفس واحدۃ)سے مراد اللہ کی ذات ہے یہ سوڈانی ملحد محمود طہ ٰ کہتا ہے کہ انسان ترقی کرتا رہتا ہے یہاں تک اللہ کی ذات میں مل جائے انسان کے اللہ بن جانے پر وہ دہ آیتوں سے استدلال کرتا ہے اول آیت ﴿یایھالانسان انک کادح الی ربک کدحاً فملقیہ﴾(الانشقاق:۶)اے انسان تجھ کو تکلیف اٹھانی ہے اپنے رب کے پہنچنے تک کوشش کرتے کرتے۔دوسری آیت سورہ نجم﴿وان الی ربک المنتھی﴾ بے شک تیرے رب تک پہنچنا ہے وہ اپنی ایک کتاب میں لکھتا ہے انسان کامطلق ہونا اصل ہے اور اطلاق اللہ تعالیٰ کی شان ہے وہ کہتا ہے انسان کی اللہ تعالیٰ سے ملاقات کہاں ہوگی اس کے جواب میں وہ ایک جھوٹی من گھڑت حدیث کے حوالے سے کہتا ہے حدیث قدسی ہے
Flag Counter