Maktaba Wahhabi

124 - 222
المشرکین)(النحل:۱۲۳)پھر ہم نے آپ کے پاس وحی بھیجی کہ آپ ابراہیم کے طریقہ پر ہیں جو بالکل ایک طرف کے ہورہے تھے ا ور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے۔ترجمہ اشرف علی صاحب صوفی کے ایک رنگ نہ ہونے کی وجہ سے حاجی امداداللہ کو بریلوی اور دیوبندی دونوں اپنا پیر سمجھتے ہیں اور تبلیغی جماعت کو بھی سب لوگ اپنا سمجھ لیتے ہیں اس لئے اس کے ساتھ ہوجاتے ہیں بریلوی،دیوبندی ان پڑھ اور ناواقف اہلحدیث ان کو اپنا سمجھ کر ان کے ساتھ چل پڑتے ہیں یہ لوگ اپنا اصلی اور حقیقی چہرہ کسی کو نہیں دکھاتے یہی ان کی کثرت کا راز ہے آپ اگر ان کے اندر شامل لوگوں کے اندر کو ٹٹولیں اور کسی مسئلہ پر بحث چھیڑدیں تو آپ کو خود معلوم ہوجائے گا کہ یہ سب اندر سے ایک نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ﴿تحسبہم جمیعا و قلوبہم شتی﴾اے مخاطب تو ان کو ظاہر میں متفق خیال کرتا ہے حالانکہ ان کے قلوب غیر متفق ہیں ﴿ ذلک بانہم قوم لا یعقلون﴾(الحشر:۱۴)یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل نہیں رکھتے واقعی نصف صدی میں اس تنظیم،یا تحریک کا اتنا پھلنا پھولنا اس میں اتنی بھیڑ کا جمع ہوجانا اس لئے ہے کہ ا س میں شامل ہر شخص کومعلوم ہی نہیں کہ جس قافلے میں وہ شامل ہے اس کا اصلی رخ کدھر ہے ہر شخص سمجھتا ہے یہ قافلہ اس کی منزل کی طرف رواں دواں ہے مگر کسی کو معلوم نہیں کہ یہ قافلہ وحدۃ الوجود و وحدۃ الموجوداور وحدۃ ادیان کی طرف سب کو لے جارہا ہے جو اس کی آخری اور حقیقی منزل ہے۔ہندوپاک میں مشہور ہے کہ ہندوستان میں خواجہ معین الدین چشتی نے لاکھوں لوگوں کو مسلمان کیا ہے مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ خواجہ نے ان کو کس قسم کا
Flag Counter