Maktaba Wahhabi

217 - 215
’’ فافتاہا ابو حنیفۃ فلم تقبل‘‘ امام صاحب نے بتلایا لیکن انہوں نےقبول نہ کیا۔ملاحظہ ہو جز تاریخ خطیب بغدادی ص 74۔ وصیت پیران پی: پیران پیر جناب شاہ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب فتوح الغیب مقالہ 36 میں لکھتے ہیں واجعل الكتاب والسنة امامك وانظر فيها بتامل وتفكر والا تغتر بالقيل والقال والهوس واعمل بهما فليس لنا كتاب غيره فنعمل به وليس لنا نبي غيره فنتبعه ولا تخرج عنهما فيضلك هواك والشيطن ويهما يرتقي العبد الي درجة الوالاية والبدلية‘‘ ترجمہ:’’یعنی قرآں وحدیث کو اپنا امام بنا لے اور غور وفکر سے ان کا مطالعہ کیا کر اور ادھر اُدھر کی باتوں اور ہوس میں نہ پھنس صرف کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ پر عمل کرتا رہ۔ایسے سمجھ لے کہ قرآن کریم کے علاوہ ہمارے پاس عمل کے قابل کوئی کتاب نہیں۔اور جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا ہمارا کوئی نبی نہیں جس کی ہم تابعداری کریں۔خبردار کبھی بھی قرآن وحدیث سے باہر نہ ہونا ورنہ خواہش نفسانی اور شیطان لعین تجھے سیدھی راہ سے بھٹکا دیں گے،یاد رکھ کہ انسان اولیاء اللہ اور ابدال کے درجے کو قرآن حدیث کی تابعداری سے ہی پا سکتا ہے۔؎ بارگاہ ایزدی میں ہے وہی برتر عزیز جس کے دل کو ہے حدیث ساقی کوثر عزیز
Flag Counter