Maktaba Wahhabi

19 - 215
اہلحدیث پورے حق پر ہیں ہاں وہ جماعت جو اس ایک حق کے ٹکڑے نہ کرے اسے چار حصوں میں اور چار ڈھیریوں میں اور چار مذہبوں میں تقسیم نہ کرے وہ بیشک پورے حق کی مالک رہ سکتی ہے اس کے قبضہ میں پورا روپیہ رہ سکتا ہے۔مندرجہ بالا چار جماعتیں چاروں مذہب والوں کی تھیں اور یہ ایک جماعت اہلحدیث کی ہے اسے آپ اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ہر ایک مذہب والا اسی آیت و حدیث پر عمل کرسکتا ہے جو اس کے مذہب میں ہو جس پر اس کے امام کی مہر لگی ہوئی ہے جو اس کے مذہب کی فقہ کی کتابوں میں قابل عمل قرار دی گئی ہو جسے اس کے مذہب کے بانی نے مانا ہو اور قابل عمل قرار دیا ہو۔پس ہر ایک کے لئے ایک روک ہے اہلحدیث کی جماعت اس روک سے بالکل الگ ہے اس لئے کے وہ ہر آیت وحدیث پر عمل و عقیدہ رکھ سکتی ہے۔؎ کسی کو دے کے دل کوئی نواسخ فغاں کیوں ہو نہ ہو جب دل ہی پہلو میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو حنفی اور اہلحدیث کی مثال اس کو آپ یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ایک وسیع مکان ہے جس کے چار حصے کر دئے گئے اور ہر حصے کو دیورایں بنا کر دوسرے حصے سے بالکل الگ کر دیا گیا۔ان چاروں حصوں میں مختلف لوگوں نے رہائش شروع کردی ظاہر ہے کہ ہر قبیل والوں کے لئے وہی وسعت رہی جو اس اصلی مکان کی چوتھائی ہے۔پورے مکان کی
Flag Counter