Maktaba Wahhabi

176 - 215
ریشم حلا ل کردیا گیا: (۱۳۱)آپ جانتے ہونگے کہ ہماری شریعت میں ریشم مردوں پر حرام ہے۔مشہور مسئلہ ہے ’’مشکوۃ شریف جلد دوم ص ۳۷۴ کتاب اللباس ‘‘میں ہے: ’’عن حذیفۃ قال نھانا رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔وعن لبس الحریر والد یباج وان نجلس علیہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ریشم پہننے سے اور ریشم پر بیٹھنے سے بھی منع فرمایا دیا‘‘ ابو داؤد اونسائی کے حوالے سے اسی مشکوۃ میں ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ’’لا ترکبوا الخز ‘‘ریشم پر نہ بیٹھو۔یہ حدیثیں صاف ہیں کہ ریشم پہننا بھی حرام ریشمی فرشوں پر بیٹھنا،لیٹنا اور تکیہ لگانا بھی حرام ہے۔لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا’’ہدایہ جلد ۴ کتاب الکراہیۃ ص۴۴۰ ‘‘میں ہے: ’’ولا باس بتوسد ہ والنوم علیہ عند ابی حنیفہ رحمہ اللّٰه ‘‘ ترجمہ:’’یعنی ریشمی تکیہ لگانے اور ریشمی بستر پر سونے میں کوئی حرج نہیں ‘‘ دیکھیں اب ہمارے بھائی حدیث کو ترجیح دیتے ہیں یا مذہب کو؟ سجدۂ سہو کا وقت بدل دیا: (۱۳۲)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۹۳ باب السہو ‘‘میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ کو ایک مرتبہ ظہر کی نماز پڑھائی،پہلی دو رکعتوں کے بعد بھول سے التحیات میں نہ بیٹھے اور سیدھے کھڑے ہو گئے لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے
Flag Counter