Maktaba Wahhabi

159 - 215
چوروں کی ہمدردی: (۱۱۵)اسی حدیث کو اور نمبر ۶ کی حدیث کو کہ تین درہم کی قیمت کا مال چرانے والے کا ہاتھ کاٹ دو دوبارہ پڑھ جایئے،اور پھر حنفی مذہب کے اس مسئلے پر بھی ’’ہدایہ جلد دوم کے ص۵۲۰ کتاب السرقہ میں نظر ڈالیئے کہ ’’ولا یقطع فی ابواب المسجد الحرام‘‘یعنی کعبۃ اللہ شریف مسجد حرام کے کواڑ کوئی چرا جائے تواس کا ہاتھ نہ کاٹنا چاہیئے۔کہو حنفی بھائیو چوروں کا ساتھ دو گے؟یا ان کے ہاتھ کاٹنے والوں کا؟ حدیث کی چار سورتوں کی حنفی مذہب میں تبدیلی: ’’عن ابی مسعود قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم یوم القوم اقراء ھم کتاب اللّٰہ تعالیٰ فان کانو فی القرا ء ۃ سوآء فاعلمھم بالسنۃ فان کانو فی السنۃ سواء فاقد مھم ھجرۃ فان کانوا فی الھجرۃ سوآء فاقد مھم سناالخ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لوگوں کی امامت وہ کرائے جو سب سے زیادہ کتاب اللہ کا قاری ہو اگر قراء ت میں سب برابر ہوں تو وہ جو سنت کا سب سے زیادہ عالم ہو،اگر علم سنت میں بھی سب برابر کے ہوں تو وہ جو ہجرت میں سب سے پہلے ہو اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو وہ جو عمر میں سب سے بڑا ہو الخ‘‘(مسلم،مشکوۃ،ج اول،ص۱۰۰،کتاب الصلوۃ باب الامامۃ) ’’والیٰ الناس بالامۃ اعلمھم بالسنۃ۔۔۔۔۔فان تساو وافاقرؤھم۔۔۔۔۔۔۔۔فان تساووا فاورعھم۔۔۔۔۔۔فان
Flag Counter