Maktaba Wahhabi

146 - 215
نجاست سمیت نماز پہلا مسئلہ: آپ کی ہدایہ شریف باب الانجاس میں ہے(جلد اول ص۷۱) ’’قد رالدرھم وما دونہ من النجس المغلظ کالعدم والبول والخمر وخرء الد جاج وبول الحمار جازت الصلوۃ معہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی سخت تر غلیظ نجاست جیسے کہ خون اور پیشاب اور شراب اور مرغ کی بیٹ اور گدھے کا پیشاب بقدر ایک درہم کے(کپڑے پر یا جسم)لگا ہوا ہو تو بھی نماز ہو جائے گی‘‘ اسی ہدایہ میں یہ بھی کہ درہم سے مراد’’ہتھیلی کی چوڑائی کے برابر ہے اور وزن میں ایک مثقال کے برا بر ہے)ہاں میرے بھائی جلدیسے قرآن کی وہ آیت یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث پڑھ دیجئے جس میں ہو کہ اتنی ناپاکی سمیت نماز پڑھا کرے۔ سلام کے بدلے گوز: دوسرا مسئلہ: اسی ہدایہ کے باب الحدیث میں ہے(ص۱۱۰ج اول)
Flag Counter