Maktaba Wahhabi

144 - 215
ہی عامل ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آج اور آج کے بعد جب کبھی آپ یا اور کوئی اور صاحب کسی مسئلے میں بھی صحیح حدیث پیش کریں گے تو ناممکن کہ اہلحدیث کی گردنیں اس کے سامنے جھک نہ جائیں۔ہمارا یہ مذہب نہیں کہ فلاں امام نے اگر حدیث کو مانا ہے تو ہم بھی مانیں گے ورنہ نہ مانیں گے۔ہمارے ہاں حدیث پر عمل کرنے کے لئے کسی خاص مذہب میں اس پر عمل ہونے کی شرط نہیں۔ہر فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے واجب العمل ہے۔اور اسی کی ہم دنیا کو دعوت دیتے ہیں اللہ کرے آپ کی سمجھ میں آجائے ؎ میرے پیشوا ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہوں ان کی سنت پہ دل سے فدا امام صاحب اور اہلحدیث امام صاحب اور ہم: رہا جناب کا یہ تحریر فرمانا کہ اتنی بڑی متبرک ہستی یعنی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ایسے ایسے الزامات سے ملزم کرنا سخت نادانی ہے۔اس کی بابت بھی سن لیجئے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ہستی اور چیز ہے اور ان کے نام سے جو ان کا مذہب موجودہ کتب فقہ میں بنایا گیا ہے یہ بالکل اور ہی چیز ہے۔ہمارا اعتراض ان کتب فقہ پر ہے ذات امام صاحب پر نہیں۔حاشا وکلا ہم دشمن امامان دین نہیں بلکہ ہم تو امامان دین کے دشمنوں کو ملعون کہتے ہیں۔ہم امام صاحب رحمہ اللہ کو اپنا امام مانتے ہیں بلکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ تو اپنی پوری عمر لوگوں کو اہلحدیث بنانے میں مصروف رہے دیکھیئے آپ کے مذہب کی کتاب اور وہ بھی ایک نہایت متعصب اور دشمن اہلحدیث کی لکھی ہوئی کتاب ’’حدائق
Flag Counter