Maktaba Wahhabi

84 - 264
۲۵۔أیضاً : ص ۳۰ ۲۶۔شیخ عبد اللہ عزام رحمہ اللہ نے جہاد افغانستان کے حق میں تو فتویٰ دیا لیکن وہ مسلمان ممالک میں مسلمان حکومتوں کے خلاف جہاد کے سخت مخالف تھے۔شروع میں شیخ اسامہ بن لادن ‘ شیخ عزام ; کے افکار سے متاثر تھے اور ان کے شاگرد بھی رہے۔شیخ عبد اللہ عزام رحمہ اللہ نے ۱۹۸۴ء میں ’مکتب الخدمات للمجاھدین‘نامی ادارے کی پشاور میں بنیاد رکھی اور اسامہ بن لادن رحمہ اللہ کو افغان مجاہدین کی خدمت کی دعوت دی۔اسامہ بن لادن رحمہ اللہ نے اس دعوت کو قبول کیا۔ لیکن ۱۹۸۸ء میں شیخ عبد اللہ عزام اور اسامہ بن لادن ; کے مابین اختلاف کا آغاز ہوا اور اسی سال بن لادن افغانستان چلے گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر ایمن الظواہری سے تعلق قائم کر کے ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھی۔ ایمن الظواہری سے تعلق قائم ہونے کے بعد شیخ اسامہ بن لادن پر تکفیری فکر کے اثرات چھا گئے جبکہ شروع میں شیخ بن لادن بھی اپنے استاذ شیخ عبد اللہ عزام ; کی طرح مسلمان حکمرانوں کی تکفیر یا ان کے خلاف خروج کے قائل نہ تھے ۔ جہاد افغانستان کے مجاہد عظیم احمد شاہ مسعود رحمہ اللہ ، کہ جن کی مدح میں شیخ عبد اللہ عزام رحمہ اللہ نے ایک مضمون بھی لکھا، کو بھی مستند بیانات کے مطابق القاعدہ ہی نے شہید کروایا ہے۔شیخ عبد اللہ عزام اور اسامہ بن لادن ; کے ان اختلافات کی تفصیل شیخ عزام کی اہلیہ اور ان کے داماد شیخ عبد اللہ انس الجزائری نے بیان کی ہے۔شیخ عبد اللہ انس الجزائری۸۰ء کی دہائی میں شمالی افغانستان میں عرب مجاہدین کے قائد بھی رہے ہیں ۔(ترکی الدخیل، جریدۃ البینۃ الجدیدۃ، الخمیس، ۱۲ شعبان ۱۴۲۹ھ، العدد ۶۴۲، العراق) اس ویب سائیٹ ایڈریس پر بھی ایک انٹرویوموجود ہے: Unknown, Qatl o Masud Wasmatun Kubra fi Tareekh e Bin Ladin, Retrieved May 28, 2012 from http://www.alwatanvoice.com/arabic/news/2006/04/28/43591.html ۲۷۔ان علماء میں سے ایک عبد المنعم مصطفی حلیمہ ابو بصیر طرطوسی ہیں ۔ان حضرت نے شیخ الازہر علامہ سید طنطاوی‘ مصری عالم دین سید رمضان بوطی اور شیخ یو سف قرضاوی کی تکفیر کی ہے۔مسلمان علماء کی تکفیر کے سلسلے میں ان حضرت کی تحریر’قوافل زنادقۃ العصر‘اور’لماذا کفرت الشیخ یوسف القرضاوی‘ کا قابل مطالعہ ہیں ۔ ان صاحب نے اپنے مقالہ’ھیئۃ کبار العلماء والسیاسۃ‘ میں کبار سعودی علماء اور ’فتاوی اللجنۃ الدائمۃ‘ پر بھی انتہائی سطحی طعن کیاہے۔یہی وہ صاحب ہیں کہ
Flag Counter