Maktaba Wahhabi

143 - 264
احادیث مبارکہ اور خروج آپ کا ارشاد ہے: ((ألا من ولی علیہ وال فرآہ یأتی شیئاً من معصیۃ اللّٰہ فلیکرہ ما یأتی من معصیۃ اللّٰہ ولا ینزعن یدا من طاعۃ)) (3) ’’خبردار! جس پر بھی کوئی امیر مقررہوا اور وہ اس امیر میں اللہ کی معصیت پر مبنی کوئی کام دیکھے تو وہ امیر کے گناہ کو تو ناپسند کرے لیکن اس کی اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچے۔‘‘ ((من کرہ من أمیرہ شیئا فلیصبر علیہ فإنہ لیس من أحد من الناس یخرج من السلطان شبرا فمات علیہ إلا مات میتۃ جاھلیۃ)) (4) ’’جسے اپنے امیر میں کوئی برائی نظر آئے تو وہ اس پر صبر کرے کیونکہ کوئی بھی شخص جب حکمران کی اطاعت سے ایک بالشت برابر بھی نکل جاتا ہے اور اسی عدم اطاعت پر اس کی موت واقع ہو جاتی ہے تو وہ جاہلیت کی موت مرتا ہے۔‘‘ ((ومن خرج علی أمتی یضرب برھا وفاجرھا ولا یتحاش عن مؤمنھا ولا یفی لذی عھد عھدہ فلیس منی ولست منہ)) (5) ’’اور جو شخص بھی میری امت پر خروج کرے اور اس کے نیک و بدکار دونوں کو مارے اور امت کے مومنین کو بھی اذیت دینے سے نہ بچے اور نہ ہی کسی ذمی کے عہد کا لحاظ کرے تو نہ تو ایسے شخص کا مجھ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ۔ ‘‘ ((مَنْ حَمَلَ عَلَیْنَا السَّلَاحَ فَلَیْسَ مِنَّا)) (6) ’’جس نے ہم( مسلمانوں ) پر ہتھیار اٹھائے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘ ((سباب المسلم فسوق وقتالہ کفر)) (7) ’’کسی مسلمان کو گالی دینا فسق و فجور ہے اور اس کا قتل کفریہ فعل ہے۔‘‘ ((إذا التقی المسلمان بسیفیھما فالقاتل والمقتول فی النار)) (8) ’’جب دو مسلمان آپس میں اپنی تلواروں(ہتھیاروں ) سے آمنے سامنے ہوں تو قاتل ومقتول دونوں آگ میں ہوں گے۔‘‘
Flag Counter