Maktaba Wahhabi

عصرحاضر میں تکفیر، خروج ،جہاد اور نفاذ شریعت کا منہج

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین،لاہور

سال شائع: 2013ء

کے خلفاء کی تکفیر کر رہے ہوں ۔ معاصرتحریکی نوجوان کی طرف سے حکمرانوں کی تکفیر کے اس مسئلہ میں غلط فہمی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بیان ِ کفر اور تکفیر کو ایک ہی معنی میں لے لیا گیا ہے۔ کتاب وسنت اور علماء کے اقوال میں اکثر و بیشتر بیان کفرہے اور بیان ِکفر ہر مسلمان پر واجب اور فرض ہے جبکہ تکفیر اس بیان کفر کے اطلاق کا نام ہے ‘ چاہے فرد معین پر ہو یا غیر معین پر‘ اور اطلاق مجتہد یا مفتی کا کام ہے نہ کہ عوام الناس کا۔ ذیل میں ہم عالم اسلام کے نمائندہ ممالک میں تکفیر کی اس معاصر تحریک کے اسباب اور افکار کا ایک مختصر جائزہ اور تکفیر کا صحیح تصور سلفی علماء کے اقوال کی روشنی میں پیش کر رہے ہیں ۔ مصر میں تکفیر کی تحریک بعض علماء کا کہنا ہے کہ مصر میں تکفیر کی تحریک کا آغاز اخوانی تحریک کے رہنما سید قطب رحمہ اللہ کی تحریروں سے ہوا۔ ڈاکٹریوسف قرضاوی حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ’’فی ھذۃ المرحلۃ ظھرت کتب الشھید سید قطب‘ التی تمثل المرحلۃ الأخیرۃ من تفکیرہ‘ والتی تنضح بتکفیر المجتمع‘ وتأجیل الدعوۃ إلی النظام الإسلامی بفکرۃ تجدید الفقہ وتطویرہ‘ وإحیاء الاجتھاد‘ وتدعوا إلی العزلۃ الشعوریۃ عن المجتمع‘ وقطع العلاقۃ مع الآخرین۔۔۔ویتجلی ذلک أوضح ما یکون فی تفسیر ’فی ظلال القرآن‘ فی طبعتہ الثانیۃ وفی ’معالم الطریق‘ ومعظمہ مقتبس من الظلال۔‘‘ (2) ’’اس مرحلے میں سید قطب کی وہ کتابیں سامنے آئیں ‘ جو سید قطب کے فکر کے آخری مرحلے کی نمائندگی کر رہی تھیں اور ان کتابوں میں اسلامی معاشروں کی تکفیر‘ نظام اسلامی کے قیام کی دعوت کو مؤخر کرنا اور فقہ اسلامی کی تجدید‘ تشکیل اور اجتہاد کے احیاء کی دعوت کو مقدم کرنا مترشح ہوتا ہے۔ اسی طرح سید قطب کی یہ کتابیں اسلامی معاشروں سے شعوری علیحدگی اور اپنوں کے علاوہ سے قطع تعلقی کی دعوت دیتی ہیں ۔۔۔ اور یہ تمام افکار ان کی تفسیر ’فی ظلال القرآن‘ کے دوسرے
x
صفحہعنوان
1مقدمہ
10باب اول: توحید حاکمیت اور تکفیر
11مصر میں تکفیر کی تحریک
16سعودی عرب میں تکفیر کی تحریک
19تکفیر کے بارے القاعدہ کے لٹریچر پر سلفی علماء کا تبصرہ
25شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اور معاصر کبار سلفی علماء کا اختلاف
30پہلی توجیہہ
31دوسری توجیہہ
32تیسری توجیہہ
32چوتھی توجیہہ
34پانچویں توجیہہ
36مجرد وضعی قانون کے مطابق فیصلہ یا اس کا نفاذ اور سلفی علماء کی رائے
46پاکستان میں تکفیر کی تحریک
47پہلا سلفی گروہ
50دوسرا سلفی گروہ
50تیسرا سلفی گروہ
54تاتاری قانون ’الیاسق‘ سے معاصر حکمرانوں کی تکفیر پر استدلال
57مسئلہ تکفیر کی اصولی بنیادیں
59تکفیر معین اور غیرمعین کا فرق
65کفر عملی کی تفصیل
65پہلا نکتہ
68دوسرا نکتہ
69تیسرا نکتہ
71چوتھا نکتہ
72پانچواں نکتہ
73حاکم بغیر ما أنزل اللّٰہ کے بارے سلف صالحین کی رائے
80مصادرومراجع
96باب دوم توحید حاکمیت بطور اصطلاح
98پہلا موقف
98دوسرا موقف
99تیسرا موقف
107خلاصہ کلام
108مصادر ومراجع
112باب سوم تکفیر کی شرعی بنیادیں
112آیت تحکیم
118آیت ولایت
132عقیدۃ الولاء و البراء
135مصادر ومراجع
142باب چہارم خروج کی شرعی بنیادیں
142فاسق حکمرانوں کے خلاف خروج
143احادیث مبارکہ اور خروج
146اجماع امت کا دعویٰ
148مصلحت وحکمت
149ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج
158امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا خروج کے بارے نقطہ نظر
166ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج کے دلائل
175بے نماز حکمرانوں کے خلاف خروج
178کفر بواح کے مرتکب حکمرانوں کے خلاف خروج
181ظالم‘ بے نماز اور مرتد حکمرانوں کے خلاف خروج کی شرائط
188مصادر ومراجع
198باب پنجم معاصر جہاد :ایک تجزیاتی مطالعہ
198جہاد کشمیر
208شمالی و جنوبی وزیرستان کا جہاد: تاریخ و اسباب
211سوات کا جہاد: تاریخ و اسباب
212لال مسجد کا جہاد:تاریخ و اسباب
216معاصر جہاد کا ایک تجزیاتی مطالعہ
219چند شبہات اور ان کے جوابات
223قتال کی علت
227قتال کی غایت
230مصادر ومراجع
234باب ششم پُرامن تحریک برائے نفاذ کتاب وسنت کرنے کا اصل کام
246باب ہفتم نفاذ شریعت کا منہج : دعوت و جہاد
246دین‘ شریعت اور منہاج کا فرق
247کیا سابقہ مناہج ِنفاذِشریعت منسوخ ہیں ؟
249منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مصادر
250نفاذ شریعت کا منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
251فرد پر نفاذ شریعت کا منہج دعوت ہے
254اجتماعیت پر نفاذ شریعت کا منہج جہاد ہے
257’نفاذ شریعت‘ اور’ نظام عدل کا قیام‘ کی اصطلاحات پر چند گزارشات
258پاکستان میں نفاذ شریعت کے تین مناہج
258پہلا منہج: انتخابی سیاست
259دوسرا منہج: خروج وقتال
261تیسر امنہج :تحریک و احتجاج
263مصادرومراجع
Flag Counter