Maktaba Wahhabi

28 - 49
تقلید کے نشہ میں اپ اتنے مدہوش ہو گئے ہیں کہ فرشتوں کے گلے میں بھی تقلید کا پھندہ ڈال دیا ۔ اور آگے جا کر آپ نے موسی علیہ السلام کو خضر علیہ السلام کا مقلد بنا دیا ہے۔ یعنی فرشتے بھی مقلد ہوئے، انبیاء کرام بھی مقلد ہوئے اور امام صرف ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہیں۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ جب کوئی ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو مقلد کہہ دے تو آپ کو برا لگتا ہے ۔ اور ادھر سے آپ نے فرشتوں سے لے کر انبیاء تک کو مقلد بنا دیا ہے ہمیں تو یہ خوف ہونے لگا کہ کہیں آپ لوگ آگے جا کر اللہ رب العزت کو بھی کسی کا مقلد نہ قرار دے دیں ۔ نعوذ باللّٰه من ھمزاتکم۔ اور پھر آپ نے لکھا ہے کہ ( یہ فرشتے پہلے مقلد ین قرار پائے) تو سوال آپ سے یہ ہے کہ ان کو مقلدین آدم علیہ السلام قرار دینے والے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یا آپ ہیں ؟ اگر آپ ہیں تو آپ کی بات کسی پر حجت نہیں ہے ۔ اس لئے ہمارا آپ سے وہی مطالبہ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے:۔ ﴿قُلْ ھَاتُوْا بُرْھَانَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِیْنَ﴾(بقرۃ ۱۱۱) ترجمہ : اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو دلیل لاؤ۔ پھر آپ نے کہا کہ ( اس کی تقلید و اطاعت سے بھاگنے والا ابلیس تھا) تو آپ جان لیں کہ آدم علیہ السلام نے ابلیس کو کوئی حکم نہیں دیا تھا ۔ جس کی وہ تقلید و اطاعت کرتا۔ اور یہ آپ کی سینہ زوری یا علمی خیانت ہے کہ ابلیس آدم علیہ السلام کی تقلید و اطاعت سے بھاگا ہے بلکہ ابلیس اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے بھاگا ہے۔قرآن میں نظر ڈالیں تو پتہ چل جائے گا کہ آپ کی بات کہاں تک درست ہے۔ قال تعالیٰ: (ففسق عن أمر ربہ) ترجمہ:پس ( ابلیس ) اپنے رب کی اطاعت سے نکل گیا۔ اور اگر آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ کسی کو سجدہ کرنا اس کی اطاعت و تقلید کرنا ہے تو یہ دعویٰ بھی آپ کا غلط ہو گا ۔ کیوں کہ یوسف علیہ السلام کے بارے میں آتا ہے (وخروا لہ سجداً) یعنی یوسف علیہ السلام کے لئے ان کے والدین اور تمام بھائی سجدے میں گر گئے ۔ اور اس کا قائل کوئی نہیں ہے کہ یعقوب علیہ السلام اپنے بیٹوں سمیت یوسف علیہ السلام کی تقلید کرتے تھے۔ فافھم ولا تکن من الغافلین۔ میر محمد ربانی صاحب کا ابلیس کو پہلا غیر مقلد قرار دینا موصوف لکھتے ہیں کہ ’’ ابلیس پہلا غیر مقلد بن کر سامنے آیا‘‘ تو آپ جان لیں کہ حقیقت یہ ہے کہ ابلیس ہی سب سے پہلا مقلد بن کر منظر عام پر آیا وہ اس لئے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کو پس پشت ڈال کر اپنی نفسانی خواہش کی تقلید کی۔تو آئیے ہم قرآن حکیم سے پوچھتے ہیں کہ کیا
Flag Counter