Maktaba Wahhabi

129 - 264
﴿قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیْ اِبْرَاہِیْمَ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اِذَا قَالُوْا لِقَوْمِھِمْ اِنَّا بُرَآئُ مِنْکُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ کَفَرْنَا بِکُمْ وَبَدَا بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمُ الْعَدَاوَۃُ وَالْبَغْضَائُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَحْدَہٗ﴾ (39) ’’تمہارے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ہم تم سے اور جن کی تم اللہ کے علاوہ عبادت کرتے ہو‘ بری ہیں ۔ہم نے تمہارا انکار کیا اور ہمارے اور تمہارے مابین دشمنی اور بغض ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ظاہر ہوگیا یہاں تک کہ تم اللہ وحدہ لاشریک پر ایمان لاؤ۔‘‘ جبکہ دوسرا قول یہ ہے کہ اس مسئلے میں تفصیل ہے ۔ہمارا رجحان اسی رائے کی طرف ہے۔اس قول کے قائلین کا کہنا یہ ہے کہ جن آیات میں کفار اور یہود و نصاریٰ سے تعلق ولایت قائم کرنے سے منع کیا گیا ہے ‘ انہی آیات میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کفار اور یہود و نصاریٰ سے مراد حربی کافر‘دین اسلام کے دشمن‘ اسلام سے نفرت و بغض کا اظہار کرنے والے اور اسلام کا مذاق اڑانے والے ہیں ۔ آیت مبارکہ ﴿یٰٓاَیھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا آبَآئَ کُمْ وَاِخْوَانُکُمْ اَوْلِیَآئَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الْاِیْمَانِ وَمَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِنْکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴾(40) میں جن کافر رشتہ داروں سے تعلق ولایت رکھنے سے منع کیا گیا ہے وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والے کفار ہیں ، جیسا کہ دوسری آیت اس کی وضاحت کر رہی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿لاَ تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَوْ کَانُوْا آبَائَ ھُمْ اَوْ اَبْنَائَ ھُمْ اَوْ اِخْوَانَھُمْ اَوْ عَشِیْرَتَھُمْ﴾ (41) اسی طرح آیت قرآنی﴿یٰٓاَیھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَکُمْ ھُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَالْکُفَّارَ اَوْلِیَائَ﴾ (42) میں دین کا مذاق اڑانے والے کفار و اہل کتاب اور آیت قرآنی ﴿یٰٓاَیھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوْا بِطَانَۃً مِّنْ دُوْنِکُمْ لَا یَاْلُوْنَکُمْ خَبَالًا وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَائُ مِنْ اَفْوَاھِھِمْ وَمَا تُخْفِیْ صُدُوْرُھُمْ اَکْبَرُ﴾(43) میں دین اسلام
Flag Counter