Maktaba Wahhabi

74 - 222
مغفرت ہوگئی(فضائل حج فصل ۹ زائرین کے واقعات ۱۷)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی حجرہ میں دفن ہیں جہاں ساری عمر بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ مقیم رہیں کیا کبھی بی بی عائشہ رضی اللہ عنہ کوبھی آپ نے قبر سے جواب دیا کیاکبھی ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو بھی قبر سے وعلیکم السلام آپ نے کہا۔صوفی کے لئے یہی کہنا کافی ہے اذا الم تستحیی فاصنع ما شئت(رواہ البخاری حدیث ۳۴۸۴)جب تو حیاء سے خالی ہوجائے تو جو چاہے کر۔جماعت تبلیغ کے شیوخ نے اپنے فقہی مذہب حنفیت کو ترک کردیا اور صوفیت کے سلسلے کو اختیار کرلیا جس میں دین و مذہب کی کوئی قید نہیں ہے صوفیت لا دینی مشرب ہے اس میں عشق و محبت کے نام پرسب کچھ جائز ہے یہی وجہ ہے جماعت تبلیغ کے شیوخ نے جو سب کے سب حنفی،دیوبندی کہلاتے ہیں اپنے مذہب کے اصول و قواعد کو بالائے طاق رکھ دیا ہے حنفی مذہب میں کسی کے طفیل کسی کے وسیلے سے دعا کر نا مکروہ ہے۔ (فتاویٰٰ عالمگیری ج ۵ ص ۳۱۸ میں ہے)’’ویکرہ ان یقول فی الدعاء بحق فلان وکذا بحق انبیاء ک واولیاک ورسولک او بحق بیت الحرام اومشعرالحرام لانہ لاحق للمخلوق علی اللّٰه تعالیٰ‘‘یعنی مخلوق میں سے کسی کے حق کا واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا مکروہ و ناجائز ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ پر مخلوق میں سے کسی کا حق نہیں ہے اللہ کے انبیاء و رسول اور اولیاء کے حق کے وسیلے سے دعا کر جائز نہیں ہے بیت اللہ الحرام مشعرالحرام کے حق کے طفیل بھی دعا کرنا جائز نہیں ہے۔یہ ہے حنفی مذہب اس قول میں کسی حنفی امام و فقہ و مجتہد کا اختلاف مذکور نہیں ہے مگر زکریا صاحب نے تبلیغ کے
Flag Counter