Maktaba Wahhabi

63 - 222
ہے جو ان مبتد عین کو دھوکہ دیتا ہے اس بات کی تائید اس واقعہ سے ہوتی ہے۔شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ(البلاغ المبین ص ۱۸۶)میں فرماتے ہیں شیخ اجل عبدالوہاب متقی رحمہ اللہ سے میں نے سنا ہے فرمارہے تھے کہ فقراء مغرب میں سے ایک فقیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا حضور اس کو شراب پینے کے لئے فرمارہے ہیں …الخ ظاہر ہے یہ شخص جس کو اس صوفی نے خواب میں دیکھا شیطان تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو شراب پینے کو نہیں کہہ سکتے اس بات کی مزیدتائید اس واقعہ سے ہوتی ہے۔شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ(البلاغ المبین)میں فرماتے ہیں شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے شیخ عبدالوہاب منڈوی کے احوال میں اخبار الاخیار میں لکھا ہے ص ۳۶۱۔۳۶۲ ایک وقت سے مکرواستدراج کی بحث ہورہی تھی تو آپ نے فرمایا فاسقوں اور بدعتیوں کو بھی ایسی قوت دی جاتی ہے جس سے وہ عوام کے قلوب کو اپنی طرف کھینچ لیں احکام شریعت میں پختگی نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور اپنی سرگزشت میں سے ایک واقعہ بیان فرمایا کہ سفر کے زمانہ میں ایک مرتبہ دکن کے شہروں میں سے ایک شہر میں پہنچاقاضی شہر عبدالعزیز نامی ایک شخص ہے ان سے دریافت کیا کہ یہاں تمہارے شہر میں کوئی نیک بزرگ و صوفی موجود ہے کہ ان کے پاس کچھ زمانہ صحبت اٹھا لی جائے وہ بولے ایک شخص اہل باطن میں مشہور ہے اکثر آدمی اس کے معتقد ہیں مگر ان کے بعض مناہی کے ارتکاب کی وجہ سے میرا دل ان سے خوش نہیں ہے قاضی شہر نے جو نشاندہی کی تھی میں اس نشان دہی پر اس بزرگ کو دیکھنے کے لئے گیا دیکھتا کیا ہوں وہ ایک بلند جگہ پر مردوں عورتوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے میرے آنے سے وہ بہت خوش ہوا اور مر حبا کہا اس کے بعد
Flag Counter