Maktaba Wahhabi

36 - 222
اپنے مشن پر تندہی سے کام کررہی ہیں جماعت تبلیغ و دیگر جماعتوں کو فخر ہے کہ وہ کفارکے ممالک میں اسلام کانور پھیلارہے ہیں۔اور آئے دن اخبارات و لٹریچر کے ذریعے یہ بات شائع کرتے رہتے ہیں کہ ہم نے اتنے کفار کو مسلمان کردیا!ادھر کفار کیا کررہے ہیں مسلمان اس سے غافل ہیں مسلمانوں نے ہر کافر کے لئے دروازے کھول رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم نے جہاد بالسیف ترک کردیا ہے اور مسلمان کفار کے طاغوتی غیر اخلاقی نظام و قانون کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور بڑے فخر سے کفار کے ملکوں میں سیروسیاحت کو تبلیغ دین کا نام دیکر اپنے اصل فریضے سے غافل ہوئے بیٹھے ہیں اور کفار مسلمانوں کے ملکوں میں کیا کررہے ہیں قوم کو اس سے تبلیغ دین و خروج کی گولیاں کھلا کر نیند میں سلائے رکھنے کی جدوجہد میں مشغول ہیں تاکہ کفار پوری آزادی سے مسلمان ملکوں میں اپنے مشن کی تکمیل کر سکیں ہماری مسلم قوم کا حال اس کشتی میں سوار لوگوں سے مختلف نہیں جس کو دشمنوں نے چاروں طرف سے آگ لگارکھی ہو اور اس میں سوار لوگ اپنے نصاب کی کتاب کھول کر پورے دین کو اپنے اندر داخل کرنے کے لئے غوروفکر کررہے ہوں ان کو کوئی فکر نہیں کہ وہ کشتی جسمیں وہ سوار ہیں آگ کی لپیٹ میں ہے ان کی پوری جدوجہد اس بات پر مرکوز ہے کہ پورا دین ہمارے اندر کیسے آجائے اس کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے وہ محنت کیا ہے وہ یہ ہے کہ اپنے مسلمان ملک و قوم کو کفار کی لگائی ہوئی آگ میں جھلستا د یکھ کراس کو چھوڑیں اور کفار کے ملکوں میں دین کی تبلیغ کا کام کریں اپنے بال بچوں والدین مسلمان مرد عورتوں کو شرک و کفر والحادو قتل و غارت و ڈکیتی اغوا برائے تاوان میں جلتا ہوا چھوڑ
Flag Counter